نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود

آل سعود حکومت ہزاروں یمنی بچوں کی قاتل ہے

پنجشنبه, ۴ اکتبر ۲۰۱۸، ۱۱:۴۶ ق.ظ


کولن کیول :

نیوزنور 04 اکتوبر/بحرین یونیورسٹی کے ایک سابق اُستاد نے  کہا ہے کہ  سعودی عرب کی طرف سے  یمنی اسکولوں اور یمنی بچوں کی گاڑیوں پر مسلسل حملے آل سعود کی طرف سے بچوں کے تحفظ سے متعلق اقوام متحدہ کی قراردادوں کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق ایک انٹرویو میں ’’کالن کیول ‘‘نے کہاکہ سعودی عرب کی طرف سے  یمنی اسکولوں اور یمنی بچوں کی گاڑیوں پر مسلسل حملے آل سعود کی طرف سے بچوں کے تحفظ سے متعلق اقوام متحدہ کی قراردادوں کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

انہوں نے کہاکہ اقوام متحدہ کی کمیٹی برائےحقوق اطفال بارہا اس بات کی تصدیق کرچکی ہے کہ آل سعود نے یمنی بچوں کے خلاف بھیانک جرائم کا ارتکاب کیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ آل سعود اوراسکے اتحادیوں نے سینکڑوں یمنی اسکولوں کو زمین بوس کیا ہے او راب تک اس شیطانی اتحاد کے حملوں میں کم ازکم 6500 بچے ہلاک ہوئے ہیں اس لئے وہ بچوں کے حقوق کے تحفظ سے متعلق  اقوام متحدہ کے قراردادوں کی مسلسل خلاف ورزی کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ سعودی عرب نے مارچ 2015 ء سے یمن کو  زمینی ،فضائی اورسمندری جارحیت کا  نشانہ بنارکھا ہے جس کے نتیجے میں ہزاروں بے گناہ یمنی شہید وزخمی ہوئے ہیں اورلاکھوں افراد کو اپنا گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہونا پڑا ہے امریکہ ،متحدہ عرب امارات اورچند دوسرے ممالک اس وحشیانہ اور لاحاصل جنگ میں سعودی عرب کی حمایت اس کا ساتھ دے رہے ہیں۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی