ایس 300 دفاعی نظام کی بیٹریاں شام پہنچا دی گئی ہیں
روسی وزیر دفاع:
نیوزنور03اکتوبر:روسی وزیر دفاع نے کہا ہے کہ ایس 300 دفاعی نظام کی بیٹریاں شام پہنچا دی گئی ہیں جس سے شام کا فضائی دفاعی نظام پہلے کی نسبت زیادہ مضبوط اور مستحکم ہو گیا ہے۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق روسی وزیر دفاع سیرگی شویگو نے کہا کہ ایس 300 دفاعی نظام کی بیٹریاں شام پہنچا دی گئی ہیں جس سے شام کا فضائی دفاعی نظام پہلے کی نسبت زیادہ مضبوط اور مستحکم ہو گیا ہے۔
روسی وزیر دفاع سیرگی شویگو نے کہا کہ صدر ولادی میر پوتین نے شام کو ایس 300 دفاعی نظام کی فراہمی مکمل کرنے کی توثیق کی ہے۔
سرگی شویگو نے کہاکہ اس دفاعی نظام کی ترسیل سے شام کا فضائی دفاعی نظام پہلے کی نسبت زیادہ مضبوط اور مستحکم ہو گیا ہے۔
خیال رہے کہ اسرائیل ، امریکہ اور عرب ممالک کی مخالفت کے باوجود روس نے شامی حکومت کو ایس 300 جیسا حساس فضائی دفاعی نظام مہیا کیا ہے۔
یہ دفاعی نظام ایسےوقت دینے کا اعلان کیا گیا تھا جب گزشتہ ماہ شام میں روس کے فوجی طیارے کو شامی فوج نے غلطی سے اسرائیل کا سمجھ کر مار گرایا تھاروس نے طیارے مار گرائے جانے کے واقعے کی ذمہ داری اسرائیل پرعائد کی تھی۔