نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود


معروف ہندوستانی مبلغ :

نیوزنور16مئی/ہندوستان کے ایک مشہور مبلغ دین مبین اسلام نے کہا ہے کہ رمضان المبارک وہ مہینہ ہےجس میں حق تعالیٰ نے اپنے روزے دار کو اپنی مہمان نوازی میں بلایا ہے ۔

عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق ہندوستان کے مشہور مبلغ دین مبین اسلام’’ حجت الاسلام سید عظمی عباس رضوی‘‘ نے حلول ماہ مبارک رمضان کی مناسبت سے تمام مومنین کی خدمت اس عظیم مہینہ کی آمد پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے اس با برکت مہینے سے اچھی طرف استفادہ کرنے کی تاکید کی ہے ۔

انہوں نے ماہ مبارک کی فضیلت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ رمضان مبارک خدائے تعالیٰ کا مہینہ ہے اور یہ سارے مہینوں  سے افضل ہےاور یہ وہ مہینہ ہے جس میں آسمان جنت اور رحمت کے دروازے کھل جاتے ہیں اور دوزخ کے دروازے بند کردئے جاتے ہیں ۔

مشہور مبلغ دین مبین اسلام نے اس مہینہ میں مومنین کی اہمیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک وہ مہینہ ہے جس میں  حق تعالیٰ نے اپنے روزے دار کو اپنی مہمان نوازی میں  بلایا ہے اور جس کا خدا مہمان نواز ہو تو اس سے مومن کو اپنی اہمیت کا اندازہ کرنا چاہیئے ۔

انہوں نے اس مہینہ کے ہر پل کو غنیمت شمار کرنے کی تاکید کرتے ہوئے کہا کہ اس مبارک مہینہ میں روزے دار کی سانس تسبیح اور سونا عبادت کا درجہ رکھتا ہے  اعمال قبول کی جاتی ہیں گناہ بخش دئے جاتے ہیں اوراسی مہینہ میں قرآن کریم کا نزول ہوا ۔

حجت الاسلام سید عظمی عباس رضوی نے  مزیداس مہینے میں انفاق کے سلسلہ رسول اکرم ص کی تاکید کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ رسول اکرم ص نے فرمایا ہے کہ جو شخص اس ماہ میں کسی مؤمن کا روزہ افطار کرائے تو اسے گناہوں کی بخشش اور ایک غلام کو آزاد کرنے کا ثواب ملے گا۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی