نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود


:

واشنگٹن یورپی ملکوں کو ایٹمی معاہدہ ترک کرنے پر مجبور نہیں کر سکتا

نیوزنور03اکتوبر:ایٹمی معاہدے سے علیحدگی کے لئے اپنے یورپی اتحادیوں کو قائل کرنے میں ناکامی کے بعد حکومت امریکہ کے ایران ایکشن گروپ کے سربراہ نے اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ واشنگٹن یورپی ملکوں کو ایٹمی معاہدہ ترک کرنے پر مجبور نہیں کر سکتا۔

عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق یورپی ملکوں کی جانب سے ایٹمی معاہدے کو باقی رکھنے کی غرض سے عملی اقدامات کے آغاز کے بعد حکومت امریکہ کے ایران ایکشن گروپ کے سربراہ برائن ہک نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ واشنگٹن یورپی ملکوں کو ایٹمی معاہدہ ترک کرنے پر مجبور نہیں کر سکتا اور ایٹمی معاہدے سے نکلنے کا فیصلہ ہم نے دوسروں کے لیے نہیں بلکہ امریکہ کے لیے کیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ ایران کے خلاف امریکی پابندیوں کا مقصد یہ نہیں کہ یورپی ملکوں کو ایٹمی معاہدے سے نکلنے پر مجبور کیا جائے۔

 انہوں نے کہا کہ امریکہ نے یورپی ملکوں سے یہ بھی نہیں کہا کہ وہ ایٹمی معاہدے کی خلاف ورزی کریں۔

انہوں نے ایران کے تجارتی شرکا کے خلاف امریکہ کی ذیلی پابندیوں کی جانب کوئی اشارہ کیے بغیر کہا کہ امریکی پابندیوں کا مقصد یورپی کمپنیوں کو تنبیہ کرنا نہیں ہے۔

امریکی عہدیداروں نے اس سوال کے جواب میں کہ ایران کے خلاف امریکہ کی ذیلی پابندیوں سے آخرکا کار یورپی کمپنیاں ہی متاثر ہوں گی ایک بار پھر یہ بات دوہرائی کہ امریکہ نے یورپی ملکوں کو ایٹمی معاہدے سے نکلنے کا پابند نہیں کیا ہے۔ 

واشنگٹن

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی