نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود

ایران کو خارجہ پالیسی میں برتری حاصل ہے

چهارشنبه, ۳ اکتبر ۲۰۱۸، ۱۱:۵۲ ق.ظ


ایران کے ایٹمی توانائی ادارے کے سربراہ:

نیوزنور03اکتوبر:ایران کے ایٹمی توانائی کے ادارے کے سربراہ نے کہا ہے کہ ہم نے مکمل منطق کے ساتھ اپنی خارجہ پالیسی کو آگے بڑھایا ہے اور اسی بنیاد پر امریکہ کے مقابلے میں اسلامی جمہوریہ ایران کو برتری حاصل ہے۔

عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق ایران کے ایٹمی توانائی کے ادارے کے سربراہ علی اکبر صالحی نے تہران میں شہری ہوابازی کی صنعت سے متعلق منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پابندیوں اور مختلف مسائل کے باوجود ایران کی شہری ہوابازی کی صنعت نے قابل قدر ترقی کی ہے اور ایٹمی معاہدے سے بھی اس صنعت پر مثبت اثرات مرتب ہوئے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ امریکہ نے دھونس دھمکی سے فائدہ اٹھانے کی فکر کے ساتھ سیاسی بے غیرتی کا مظاہرہ کیا ہے جبکہ عالمی استکبار کی داداگیری نے اسے عالمی سطح پر بالکل تنہا کر دیا ہے۔

ایران کے ایٹمی توانائی کے ادارے کے سربراہ علی اکبر صالحی نے کہا کہ واشنگٹن کے بعض حکام یہ سمجھتے ہیں کہ امریکہ اگر دباؤ ڈالے تو دنیا کے باقی ممالک کے پاس جھکنے کے سوا اور کوئی چارہ نہیں ہے جبکہ یہ بالکل غیر منطقی سوچ ہے اور وہ عالمی مفاہمت کے مسئلے سے غفلت برت رہے ہیں۔

ایران

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی