نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود


ولید العلم:

نیوزنور03اکتوبر:شام کے وزیر خارجہ نے شام میں مشرقی فرات کے علاقے میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر ایران کے میزائل حملے کی قدردانی کرتے ہوئے تاکید کے ساتھ کہا ہے کہ شام میں ایران کی موجودگی مکمل قانونی اور ان کے ملک کی ارضی سالمیت کے مسئلے میں ہم آہنگی کے مطابق ہے۔

عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق شام کے وزیرخارجہ ولید العلم نے المیادین ٹی وی  کے ساتھ گفتگو میں البوکمال پر ایران کے میزائل حملے کو سراہتے ہوئے کہا کہ میزائل حملہ دہشت گردی کے خلاف مہم کا حصہ ہے۔

انھوں نے ایک بار پھر ایران کے ساتھ تعاون کو قانونی اور شام کی ارضی سالمیت کے مطابق قرار دیا۔

انھوں نے اسی طرح صیہونی حکومت کے میزائلوں کے مقابلے میں شام کے فضائی دفاعی سسٹم کو کامیاب قرار دیا اور  کہا کہ اس سسٹم کے تحت اسرائیل کے دو تہائی میزائلوں کو فضا میں ہی تباہ کر دیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ ایس تین سو دفاعی میزائل سسٹم سے شام کے فضائی حدود کی سلامتی کو تقویت ملے گی۔

انھوں نے تاکید کے ساتھ کہا کہ ادلب اور حلب کے شمال مشرقی مضافاتی علاقوں کی آزادی کے ساتھ ہی شام میں دہشت گردی کے خلاف جنگ اپنے اختتام کو پہنچ جائے گی۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی