نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود


یوکیا امانو:

نیوزنور03اکتوبر:ایٹمی توانائی کی بین الاقوامی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل نے صیہونی حکومت کے وزیر اعظم نتن یاہو کے ایران مخالف دعوے کو مسترد کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ آئی اے ای اے، ایک آزاد بین الاقوامی ادارہ ہے اور وہ ظاہری باتوں پر کوئی توجہ نہیں دیتا۔

عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق ایٹمی توانائی کی بین الاقوامی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل یوکیا امانو نے صیہونی حکومت کے وزیر اعظم بنیامین نتن یاہو کے حالیہ ایران مخالف دعوے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے تاکید کے ساتھ کہا کہ کسی تیسرے فریق کی جانب سے دی جانے والی اطلاعات کا پوری گہرائی سے جائزہ لیا جاتا ہے اور کسی بھی قسم کے دعوے پر آئی اے ای اے کے آزادی عمل کو ترجیح حاصل ہوتی ہے۔

یوکیا امانو نے کہا کہ غیر جانبداری کے ساتھ حقیقت کا پتہ لگانا اس عالمی ایجنسی کے فرائض میں سے ہے اور ایران میں جوہری سرگرمیوں پر سیف گارڈ کے ذریعے نظر رکھی جاتی ہے اور ایران میں ضرورت کے تمام جوہری مراکز تک آئی اے ای اے کو دسترسی حاصل ہے۔

واضح رہے کہ صیہونی حکومت کے وزیر اعظم بنیامین نتن یاہو نے ستّائیس ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں ایک نقشہ دکھاتے ہوئے دعوی کیا تھا کہ تہران کے اطراف میں ایسا جوہری مواد موجود ہے کہ جس کے بارے میں ایران کی حکومت نے ایٹمی توانائی کی بین الاقوامی ایجنسی کو کوئی اطلاع نہیں دی ہے۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی