نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود


لبنانی تجزیہ کار:

نیوزنور:02اکتوبر/لبنان کے معروف سیاسی تجزیہ نگار نے  اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں صیہونی وزیر اعظم کے اس خطاب کہ جس میں انہوں نےبعض تصاویر دکھاتے ہوئے دعویٰ کیا کہ یہ تصاویر تہران کے قریب واقع ایٹمی مواد کے خفیہ گوداموں کی ہیں کو گمراہ کن اورایک ناٹک قراردیا۔

عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق ایرانی ذرائع ابلاغ کےساتھ انٹرویو میں’’علی حیدر‘‘نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں صیہونی وزیر اعظم کے اس خطاب کہ جس میں انہوں نےبعض تصاویر دکھاتے ہوئے دعویٰ کیا کہ یہ تصاویر تہران کے قریب واقع ایٹمی مواد کے خفیہ گوداموں کی ہیں کو گمراہ کن اورایک ناٹک قراردیا۔

انہوں نے کہاکہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں نیتن یاہو کی طرف سے اسلامی جمہوریہ ایران پر بے بنیاد الزامات عائد کرنے سے ایک بار پھر ٖیہ ثابت ہوا ہے کہ یہ صیہونی رژیم اسلامی جمہوریہ ایران کو خطرے کے طور پر پیش کرکے اپنے سیاسی اور سیکورٹی مقاصد حاصل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ صیہونی وزیر اعظم کا اسطرح کا مؤقف باعث تعجب نہیں ہے کیونکہ اسلامی جمہوریہ ایران علاقے پر امریکی اورصیہونی تسلط کے خلاف ایک سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ ناجائز صیہونی حکومت کے بدعنوان وزیر اعظم نیتن یاہو نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے ایران کے خلاف ناٹک کا آغاز کرتے ہوئے بعض تصاویر دکھاتے ہوئے یہ دعویٰ کیا کہ یہ تصاویر  ایران کے خفیہ  ایٹمی پلانٹ کی ہیں۔

بدعنوان صیہونی وزیر اعظم نے اسرائیل کے پاس موجود سینکڑوں ایٹمی ہتھیاروں کی جانب کوئی اشارہ کئے بغیر دعویٰ کیا کہ ان گوداموں میں ایٹمی ہتھیاروں کی تیاری کا خفیہ پروگرام چلایا جارہا ہے۔

صیہونی وزیر اعظم نے یہ کہتے ہوئے کہ صیہونی ریاست نے بقول ان کے ایران کے خفیہ ایٹمی گوداموں کی معلومات آئی اے ای اے کو فراہم کی ہے اس ادارے پر شدید براہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ مذکورہ ادارے نے اسرائیل کی فراہم کردہ معلومات پر کوئی توجہ نہیں دی۔

ایران کے وزیرخارجہ ڈاکٹر جواد ظریف نے صیہونی وزیر اعظم کے نئے ناٹک کے بعد اپنے ایک ٹویٹ میں لکھا کہ کوئی بھی ڈٖرامہ بازی اس حقیقت کو نہیں چھپا سکتی کہ خطے میں صرف صیہونی حکومت ہی وہ واحد حکومت ہے جو خفیہ اور غیر اعلان شدہ ایٹمی پروگرام چلارہی ہے اور اس کے گودام ایٹمی ہتھیاروں سے بھڑے پڑے ہیں۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی