نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود


بین الاقوامی امور کے روسی ماہر:

نیوزنور:02اکتوبر/بین الاقوامی امور کے ایک روسی ماہر کے مطابق غاصب صیہونی رژیم مشرق وسطیٰ علاقے کی ایسی واحد ناجائز ریاست ہے جس کے پاس سینکڑوں ایٹمی وار ہیڈ موجود ہیں اس لئے صیہونی وزیر اعظم کو اسلامی جمہوریہ ایران  کے خلاف کسی بھی طرح کا دعویٰ کرنے کا کوئی حق نہیں ہے۔

عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق  ایک انٹرویو میں ’’سرگئی میکف‘‘نےکہاکہ غاصب صیہونی رژیم مشرق وسطیٰ علاقے کی ایسی واحد ناجائز ریاست ہے جس کے پاس سینکڑوں ایٹمی وار ہیڈ موجود ہیں اس لئے صیہونی وزیر اعظم کو اسلامی جمہوریہ ایران  کے خلاف کسی بھی طرح کا دعویٰ کرنے کا کوئی حق نہیں ہے۔

انہوں نے نیتن یاہو کی ایران مخالف تقریر پرزورالفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ صیہونی وزیر اعظم بغیر کسی ثبوت  کے اسلامی جمہوریہ ایران پر خفیہ ایٹمی ریکٹر ہونے کا دعویٰ کررہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ نیتن یاہو کے ایران مخالف دعوے آئی اے ای اے کے ان 12 رپورٹوں کے منافی ہے کہ جس میں انہوں نے واضح طورپر اعلان کیا ہے کہ  اسلامی جمہوریہ ایران کا ایٹمی پروگرام پرامن ہے  اورتہران 2015ء کے بین الاقوامی ایٹمی معاہدے  کے اصولوں پر قائم ہے ۔

انہوں نے کہاکہ آئی اے ای اے کے ڈائریکٹر یوکیوا امانو بارہا اس بات کا اعلان کرچکے ہیں کہ اسلامی جمہوریہ ایران کا جوہری پروگرام پرامن ہے اوریہ ملک کسی بھی طرح کے جوہری ہتھیار تیار نہیں کررہا۔

انہوں نے کہاکہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں نیتن یاہو کے ایران مخالف دعوےگمراہ کن ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ ناجائز صیہونی حکومت کے بدعنوان وزیر اعظم نیتن یاہو نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے ایران کے خلاف ناٹک کا آغاز کرتے ہوئے بعض تصاویر دکھاتے ہوئے یہ دعویٰ کیا کہ یہ تصاویر  ایران کے خفیہ  ایٹمی پلانٹ کی ہیں۔

بدعنوان صیہونی وزیر اعظم نے اسرائیل کے پاس موجود سینکڑوں ایٹمی ہتھیاروں کی جانب کوئی اشارہ کئے بغیر دعویٰ کیا کہ ان گوداموں میں ایٹمی ہتھیاروں کی تیاری کا خفیہ پروگرام چلایا جارہا ہے۔

صیہونی وزیر اعظم نے یہ کہتے ہوئے کہ صیہونی ریاست نے بقول ان کے ایران کے خفیہ ایٹمی گوداموں کی معلومات آئی اے ای اے کو فراہم کی ہے اس ادارے پر شدید براہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ مذکورہ ادارے نے اسرائیل کی فراہم کردہ معلومات پر کوئی توجہ نہیں دی۔

ایران کے وزیرخارجہ ڈاکٹر جواد ظریف نے صیہونی وزیر اعظم کے نئے ناٹک کے بعد اپنے ایک ٹویٹ میں لکھا کہ کوئی بھی ڈٖرامہ بازی اس حقیقت کو نہیں چھپا سکتی کہ خطے میں صرف صیہونی حکومت ہی وہ واحد حکومت ہے جو خفیہ اور غیر اعلان شدہ ایٹمی پروگرام چلارہی ہے اور اس کے گودام ایٹمی ہتھیاروں سے بھڑے پڑے ہیں۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی