حماس کا مقابلہ کرنے کی اسرائیل میں اب ہمت نہیں
سه شنبه, ۲ اکتبر ۲۰۱۸، ۱۲:۰۱ ب.ظ
اسرائیلی وزیر تعلیم:
نیوزنور02اکتوبر/اسرائیلی وزیر تعلیم نے اسرائیلی حکومت کی ناتوانی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ حماس کا مقابلہ کرنے کی اسرائیل میں ہمت نہیں ہے۔
عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی وزیر تعلیم ’’نفتالی بنت ‘‘نے اسرائیلی حکومت کی ناتوانی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ حماس کا مقابلہ کرنے کی اسرائیل میں ہمت نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ غزہ کی سرحد پر جو کچھ رونما ہورہا ہے اس کے پیچھے اسرائیلی وزیر جنگ لیبر من کا ہاتھ ہے۔
نفتالی بنت نےمزید کہا کہ غزہ کے پڑوس میں یہودی بستیوں کی نسبت لیبر من کی کوئی توجہ نہیں۔
واضح رہے کہ اپنے آپ کو ناقابل شکست کہنے والے اسرائیل کو حزب اللہ اور حماس کے ہاتھوں بری طرح شکست ہوئی تھی۔
- ۱۸/۱۰/۰۲