پابندیوں سے شمالی کوریا کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کرنے کا امریکی خواب کبھی بھی شرمندہ تعبیر نہیں ہوگا
شمالی کوریا کے وزیر خارجہ:
نیوزنور02اکتوبر/شمالی کوریا کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ امریکہ پراعتماد قائم ہونے تک ہم غیرمسلح نہیں ہوں گے
عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق شمالی کوریا کے وزیر خارجہ ’’ری جونگ ہو‘‘نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب میں اعلان کیا کہ امریکی پابندیوں نےدونوں ممالک میں عدم اعتماد کی فضا ء کو بڑھادیاہے جب تک امریکہ اعتماد سازی کے اقدامات نہیں کرتا ہم اپنی قومی سلامتی سے متعلق کوئی یکطرفہ فیصلہ نہیں کریں گے ۔
انہوں نے کہا کہ امریکہ شمالی کوریا سمجھوتے کے مؤثر اطلاق کیلئے پہلا قدم دہائیوں سے قائم دونوں ملکوں کے درمیان عدم اعتماد کی فضاء کو ختم کرنا ہو گااوراس مقصد کے لئے امریکہ کو بھی شمالی کوریا کی طرح ہر ممکن کوشش کرنی چاہیے۔
شمالی کوریا کے وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکہ پر اعتماد قائم ہونے تک ہم غیرمسلح نہیں ہوں گے۔
ری جونگ ہو نے مزید کہا کہ امریکہ اگر یہ سمجھتا ہے کہ اس کی پابندیاں شمالی کوریا کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیں گی تو یہ محض ایک خواب ہے جو حقیقت سے بہت دور ہے۔
- ۱۸/۱۰/۰۲