حکومت آل سعود عالمی دہشتگردی کی اہم اسپانسر ہے
اطالوی روزنامہ:
نیوزنور:02اکتوبر/ایک اطالوی روزنامہ نے سعودی عرب کو دہشتگردی کا اہم اسپانسر قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ اس ملک کی حکومت ابھی بھی دنیا بھر کے مختلف ممالک میں مختلف دہشتگرد گروہوں کی مالی معاونت کررہی ہے۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق اطالوی روزنامہ ’’ایل جرنل‘‘نے سعودی عرب کو دہشتگردی کا اہم اسپانسر قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ اس ملک کی حکومت ابھی بھی دنیا بھر کے مختلف ممالک میں مختلف دہشتگرد گروہوں کی مالی معاونت کررہی ہے۔
روزنامہ نے لکھا کہ حکومت آل سعود نے دنیا بھر کے تکفیری دہشتگردوں کو اپنے ملک سے فراہم کی جانے والی مالی امداد کو روکنے میں کسی بھی طرح کے اقدامات نہیں کئے ہیں۔
روزنامہ نے لکھا کہ سعودی عرب اپنے مقاصد کی حصولی کیلئے مختلف وہابی گروہوں کو بڑی رقم فراہم کرتا رہا ہے۔
روزنامہ نےسعودی عرب کی اپنے ہمسایہ ممالک سے متعلق اس کی پالیسی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ شامی اورعراقی عوام سعودی عرب کے حمایت یافتہ تکفیری گروہوں کی بھینٹ چڑھے ہیں ۔
سعودی وہابیت کہ جو مختلف ممالک میں دہشتگردی پھیلا رہی ہے وہی پاکستان ،افغانستان اورمغربی ایشیا اوراسی طرح یورپ کے مختلف شہروں میں بدامنی کے فروغ کا باعث بنی ہےسعودی حکام شیطان بزرگ امریکہ کےساتھ مل کر دہشتگردی سےمقابلے کا طبل بجا رہے ہیں جبکہ یہی حکمران ہی دنیا میں دہشتگردانہ افکار کی تربیت کرنے والے اوراس کے حامیوں سے ہیں۔
سعودی عرب کے اندر اورباہر اس کی سرگرمیوں پر نظرڈالنے سے یہ بات ثابت ہوجاتی ہے کہ دنیا اورعلاقے کے اکثر دہشتگردوں کا تعلق سعودی عرب سے ہے اور یا پھر وہ سعودی عرب کے وہابی افکار سے متاثر ہیں اورانہیں آل سعود کی مالی اوراسلحہ جاتی حمایت حاصل ہے۔
- ۱۸/۱۰/۰۲