نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود

ٹرمپ کی قیادت میں امریکہ مزید تنہا پڑرہا ہے

سه شنبه, ۲ اکتبر ۲۰۱۸، ۱۱:۲۳ ق.ظ


ملیشیائی یونیورسٹی پروفیسر:

نیوزنور:02اکتوبر/ملیشیا یونیورسٹی کے ایک معروف اُستاد نے عالمی مسائل کے تئیں ٹرمپ کے مؤقف کو انتہائی خطرناک قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی قیادت میں  امریکہ عالمی سطح پر تنہائی کا شکار ہے۔

عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق اسلامک ریپبلک نیوز  ایجنسی کےساتھ انٹرویو میں ’’شکری شعیب‘‘نے عالمی مسائل کے تئیں ٹرمپ کے مؤقف کو انتہائی خطرناک قراردیتے ہوئے کہا کہ ان کی قیادت میں  امریکہ عالمی سطح پر تنہائی کا شکار ہے۔

انہوں نے کہاکہ امریکی صدر نے یکطرفہ طورپر واشنگٹن کو بین الاقوامی جوہری معاہدے سے الگ کیا اوراس اقدام کی اکثر عالمی برادری سمیت واشنگٹن کے پورپی اتحادیوں نے بھی مذمت کی ۔

انہوں نے کہا کہ ٹرمپ نےامریکہ کو دیگر عالمی تنظیموں  اورمعاہدوں سے الگ کیا ہے جس میں یونیسکو اورپیرس معاہدہ بھی شامل ہے۔

انہوں نے کہاکہ ٹرمپ نہ صرف عالمی برادری بلکہ خود امریکیوں کیلئے ایک بڑا خطرہ ہیں۔

ٹرمپ نے عالمی مسائل کے تئیں جو مؤقف اپنایا ہے اس کے ذریعے وہ امریکہ کو ایک با پھر عظیم نہیں بناسکتے۔

انہوں نے سوال کیا کہ کیا امریکی قوم چین ،روس اوریورپی یونین  جیسی عالمی طاقتوں کو اپنا دشمن سمجھنے کو تیار ہیں؟ کیا ٹرمپ انتظامیہ  امریکہ کو ایک با پھر عظیم بناسکتی ہے؟

انہوں نے کہاکہ ٹرمپ  انسانیت کے ہمدر دنہیں بلکہ انسانیت کے دشمن ہیں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں ان کی حالیہ تقریر تباہ کن ہے۔

انہوں نے کہاکہ آج ہم ٹرمپ انتظامیہ کے باعث عالمی سطح پر امریکہ کے تنہا پڑھنے کا مشاہدہ کررہے ہیں۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی