نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود


یمنی نمائندہ:

 نیوزنوریکم اکتوبر/یمن دفتر خارجہ کے ایک نمائندے نے یمن بحران کے حوالے سے سعودی وزیر خارجہ کے دعوؤں کے رد عمل میں کہا کہ سعودی عرب نے اس ملک میں سب سے بڑی انسانی تباہی رقم کی ہے۔

عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق یمنی وزارت خارجہ کے ایک نمائندے نے اپنا نام ظاہر کئے بغیر یمن بحران کے حوالے سے سعودی وزیر خارجہ کے دعوؤں کے رد عمل میں کہا کہ سعودی عرب نے اس ملک میں سب سے بڑی انسانی تباہی رقم کی ہے۔

انہوں نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر کے دعوؤں پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ یمن کے لئے سعودی عرب کی طرف سے 13 ارب ڈالرکی مالی معاونت کا دعوی ٹھیک اسی وقت کہ جب وہ اس ملک کو اپنے حملوں کا نشانہ بناتا ہے صرف عالمی برادری کو دھوکہ دینے کی غرض سے ہوتا ہے۔

یمنی نمائندے نے کہا کہ ان بیانات کا اظہار صرف یمن میں سعودی عرب کے جنگی جرائم، تباہی اور نہتے لوگوں کے قتل عام کو چھپانے کے مقصد سے پیش کیا جاتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سعودی عرب نے امریکہ کی حمایت اور اپنے اتحادیوں کے ساتھ مل کر دو ہزار پندرہ سے یمن کو اپنی وحشیانہ جارحیت کا نشانہ بنا رکھا ہے جس میں اب تک ہزاروں بے گناہ یمنی شہری شہید و زخمی اور لاکھوں بے گھر ہو چکے ہیں۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی