جوہری معاہدے سے امریکی علحیٰدگی باہمی اعتماد کی کمزوری کا باعث بن گئی ہے
آسٹرین وزیر خارجہ:
نیوزنوریکم اکتوبر/آسٹریا کی خاتون وزیر خارجہ نے ایران جوہری معاہدے کو چندفریقی مذاکرات کا نتیجہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس ایٹمی سمجھوتے سے امریکی علحیٰد گی نے باہمی اعتماد کو کمزور کردیا ہے۔
عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق آسٹریا کی خاتون وزیر خارجہ ’’کیرن کینیسل‘‘ نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے 73 ویں اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے ایران جوہری معاہدے کو چندفریقی مذاکرات کا نتیجہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس ایٹمی سمجھوتے سے امریکی علحیٰد گی نے باہمی اعتماد کو کمزور کردیا ہے۔
انہوں نے ہر چند اس اجلاس میں امریکہ کا نام لئے بغیر ہی جامع مشترکہ ایکشن پلان سے امریکی علحیٰدگی کی تنقید کی۔
انہوں نے کہا کہ ایران جوہری معاہدہ بین الاقوامی مذاکرات کا نتیجہ ہے اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے بارہا اس کی شفاف کارکردگی کی تصدیق کی ہے۔
کینیسل نے یمن کی بگڑتی ہوئی صورتحال کا حوالہ دیتے ہوئے مزید کہا کہ ہم یمنی عوام کے لیے انسانی بنیادوں پر امدادوں کو مزید فروغ دینے پر تیار ہیں۔
- ۱۸/۱۰/۰۱