نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود


ایمنسٹی انٹرنیشنل:

نیوزنور16مئی/انسانی حقوق کی عالمی تنظیم نے نہتےغزہ  پٹی میں حق واپسی کے لیے احتجاج کرنے والے فلسطینیوں کا وحشیانہ قتل عام فوری طور پر بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ’’ایمنسٹی انٹرنیشنل ‘‘کے نیویارک میں قائم صدر دفتر سے جاری ایک بیان میں غزہ کی مشرقی سرحد پر اسرائیلی فوج کے نہتے فلسطینی مظاہرین کے خلاف طاقت کے استعمال اور ان کےوحشیانہ قتل عام  کو نا قابل قبول ارار دیتے ہوئے فلسطینیوں کے قتل عام کو فوری طور پر بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ غزہ پٹی میں اسرائیلی فوج فلسطینی شہریوں کے خلاف طاقت کا وحشیانہ استعمال کرکے بین الاقوامی انسانی حقوق اور عالمی قوانین کی صریح خلاف ورزی کی مرتکب ہو رہی ہے۔

بیان کے مطابق  اسرائیلی فوج کی گولیوں کا نشانہ بننے والے فلسطینیوں میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد شامل ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج کی وحشیانہ کارروائیاں فلسطینیوں پر رعب جمانے کا مکروہ حربہ ہےکیونکہ اسرائیلی فوجی فلسطینی شہریوں کے جسم کے بالائی حصوں پر براہ راست گولیاں چلاتے ہیں۔

واضح رہے کہ غزہ پٹی میں وزارت صحت کی رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ چودہ مئی سوموار کو غزہ کی مشرقی سرحد پر جمع ہونے والے پرامن فلسطینی مظاہرین پر اسرائیلی فوج نے طاقت کا استعمال کیا ہے جس کے نتیجے میں 43 فلسطینی شہری شہید اور 2300 زخمی ہوچکے ہیں۔

غزہ پٹی

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی