ایران ایک پرانی تاریخ اور تہذیب یافتہ عوام کا حامل ہے
ہالینڈی سیاح:
نیوزنوریکم اکتوبر/ایک ہالینڈی سیاح نے کہا ہے کہ ایران ایک پرانی تاریخ اور تہذیب یافتہ عوام اور بہت سے دلکش سیاحتی مقامات کا حامل ہے۔
عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق26 سالہ ہالینڈی سیاح ’’جاسپر جاکوبز‘‘کہ جنہوں نے حالیہ تین ہفتوں میں اپنی بیوی کے ہمراہ ایران کے مختلف شہروں بشمول تہران، قم، شیراز، کاشان، یزدکا دورہ کیا ہے کہا کہ ایران ایک پرانی تاریخ اور تہذیب یافتہ عوام اور بہت سے دلکش سیاحتی مقامات کا حامل ہے۔
انہوں نے کہا کہ ان شہروں کے لوگوں کا رویہ ہمارے ساتھ بہت مہربان اور مشفقانہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایران نہ صرف ایک پرامن اور خوبصورت ملک ہے بلکہ اس میں بہت سیاحتی مقامات موجود ہیں۔
ہالینڈی سیاح نے ایرانی قوم کی مہمان نوازی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ہم ایران کی ہر جگہ کہ گئے ایرانی عوام نے ہمیں خوش آمدید کہا۔
انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے مغربی ممالک نے ایران کے اچھے چہرے کو مسخ کردیا ہےمجھےاُمید ہے کہ ایران کے خلاف مغربی دنیا کا منفی پروپیگنڈا جلد ہی تمام دنیا پر آشکار ہوجائے گا۔
- ۱۸/۱۰/۰۱