نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود


روسی وزیر خارجہ:

 نیوزنور29ستمبر/روس کے وزیر خارجہ نے شام کو دفاعی میزائل سسٹم ایس 300 فراہم کرنے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کوعالمی سطح پر اپنا اثرو رسوخ بڑھانے کا حق حاصل ہے ۔

عالمی اردوخبر رساں ادارے’’نیوز نور‘‘ کی رپورٹ کے مطابق روس کے وزیر خارجہ’’ سرگئی لاوروف ‘‘نے شام کو دفاعی میزائل سسٹم ایس 300 فراہم کرنے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح پر کردار ادا کرنا ایران کا بنیادی حق ہے۔

 روسی وزیر خارجہ نے کہا کہ روس نے شام میں اپنے طیارے کے مار گرائے جانے کے بعد شام کو ایس 300 دفاعی میزائلوں اور دفاعی الیکٹرانک وسائل کی فراہمی  کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے شام میں ایران کی موجودگی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ شام میں ایران کی موجودگی شامی حکومت کی درخواست پراور بین الاقوامی قوانین کے مطابق ہے ۔

انہوں نے کہا کہ  ایران دہشتگردی کے خلاف جنگ میں شامی حکومت کی مدد اور حمایت کررہا ہے۔

روسی وزیر خارجہ  سر گئی لاروف نےمزید کہا کہ بعض حکومتوں کی ایران کو اس کی سرحدوں کے اندر محدود کرنے کی آرزو پوری نہیں ہوگی کیونکہ ایران کو بھی علاقائی اور عالمی سطح پر اپنا اثر رسوخ بڑھانے کا حق حاصل ہے۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی