عراق میں ایرانیوں کی موجودگی سے متعلق نیتن یاہو کا بیان جھوٹ کا پلندہ ہے
عراقی وزیر خارجہ:
نیوزنور29ستمبر/عراق کے وزیر خارجہ نےاقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 72 ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئےعراق میں ایرانیوں کی موجودگی سے متعلق اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے بیان کو جھوٹ کا پلندہ قرار دیا۔
عالمی اردوخبر رساں ادارے’’نیوز نور‘‘ کی رپورٹ کے مطابق عراق کے وزیر خارجہ’’ ابراہیم جعفری‘‘ نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 72 ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئےعراق میں ایرانیوں کی موجودگی سے متعلق اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے بیان کو جھوٹ کا پلندہ قرار دیا۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مسئلہ فلسطین کی جانب اشارہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عراق فلسطین کے بارے میں اپنی آزاد پالیسی پر کاربند ہے اور مقبوضہ سرزمین سے اسرائیلی فوجیوں کے انخلاء سے ہی امن قائم ہو سکتا ہے۔
عراق کے وزیر خارجہ نے ایک بار پھر امریکہ کی جانب سے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت کے طور پر تسلیم کرنے کے فیصلے کی مخالفت کی۔
موصوف وزیر خارجہ نے عراق کے شمالی علاقے بعشیقه میں ترکی کی فوجی موجودگی پر سخت رد عمل دکھاتے ہوئے کہا کہ بغداد اپنی سرزمین پر انقرہ کی جارحیت کی مذمت کرتا ہے۔
عراقی وزیر خارجہ ابراہیم جعفری نے مزیدداعش سے عراق کے کئی علاقوں کو آزاد کرانے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ جنہوں نے دہشتگرد گروہوں کے خلاف مہم میں ہمارا بھر پور ساتھ دیا ہے کے تعاون کو ہم کبھی فراموش نہیں کریں گے۔
- ۱۸/۰۹/۲۹