نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود


مسجد اقصیٰ کے ڈائریکٹر:

نیوزنور29ستمبر/مسجد اقصیٰ کے ڈائریکٹر اور سرکردہ عالم دین نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیل نے قبلہ اول اور اس کے تمام اہم مقامات کو غاصب اور شرپسند یہودیوں کے لیے مباح قرار دے رکھا ہےاسلئے مسجد اقصیٰ کے تقدس کو غاصب صہیونیوں کے ہاتھوں خطرناک مذہبی جارحیت کا سامنا ہے۔

عالمی اردوخبر رساں ادارے’’نیوز نور‘‘ کی رپورٹ کے مطابق مسجد اقصیٰ کے ڈائریکٹر اور سرکردہ عالم دین’’ الشیخ عمر الکسوانی‘‘نے کہا کہ جمعرات کو 1143 یہودی آباد کاروں نے قبلہ اول میں گھس کر تلمودی تعلیمات کے مطابق مذہبی رسومات ادا کیں یہودیوں کو اسرائیلی فوج اور پولیس کی طرف سے فول پروف سیکورٹی مہیا کی گئی تھی۔

انہوں نے کہا کہ جمعرات کو علی الصباح 924 یہودی قبلہ اول میں داخل ہوئے اور مذہبی رسومات کی ادائی کی آڑ میں مقدس مقام کی بے حرمتی کا ارتکاب کیا شام کے اوقات میں اسرائیلی پولیس کی سیکورٹی میں مزید 210 یہودی قبلہ اول میں داخل ہوئے ان میں اسرائیلی فوج کے تین سینیر افسران اور انتہا پسند یہودی ارکان کنیسٹ بھی شامل تھے۔

انہوں نے کہا کہ یہویوں کے مذہبی تہوارعید العرش کے آغاز سے اب تک ہزاروں یہودی قبلہ اول پر دھاوے بول کر مقدس مقام کے بے حرمتی کے مرتکب ہو چکے ہیں۔

 الکسوانی نے مزید کہاکہ اسرائیلی پولیس کی فول پروف سیکورٹی میں یہودی آباد کار انفرادی اور اجتماعی طورپر قبلہ اول کی بے حرمتی کے مرتکب ہیں۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی