نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود


مسجد اقصٰی کےامام وخطیب:

نیوزنور29ستمبر/مسجد اقصٰی کےامام و خطیب اور ممتازفلسطینی عالم دین نے کہا ہے کہ قبلہ اول صرف مسلمانوں کی ملکیت ہے جس پر یہودیوں کا کوئی حق نہیں اور امریکی اور صہیونی قوتیں فلسطینیوں کو بلیک میل کرکے قبلہ اول سلب کرنا چاہتی ہیں۔

عالمی اردوخبر رساں ادارے’’نیوز نور‘‘ کی رپورٹ کے مطابق مسجد اقصیٰ کے امام وخطیب’’ الشیخ عکرمہ صبری‘‘ نے کہا کہ مسجد اقصیٰ مسلمانوں کی تھی، ہے اور آئندہ بھی مسلمانوں ہی کی ملکیت رہے گی اور اس پریہودیوں کا مذہبی حق کا دعویٰ باطل ہے۔

انہوں نے کہا کہ قبلہ اول پر یہودیوں کے دھاوے اور شرانگیز کارروائیوں سے مسجد اقصیٰ کو یہودیوں کی ملکیت نہیں بنایا جاسکتا مسجد اقصیٰ کا چپہ چپہ مسلمانوں کا ہے اور یہ فیصلہ پروردگار عالم نے کر رکھاہے اس کے کسی ایک معمولی حصے سے بھی دست بردار ہونے کا کوئی جوازنہیں۔

موصوف عالم دین نے کہا کہ قبلہ اول پر دھاووں کا آغاز دشمن ارئیل شیرون نے کیا اور آج یہودیوں کے ہر مذہبی موقع پر قبلہ اول کو یہودیوں کے لیے کھول دیا جاتا ہے قبلہ اول پر یہودیوں  کو ملکیت جتلانے کا کوئی حق نہیں۔

فلسطینی عالم دین نے امریکہ کی طرف سے فلسطینیوں کی امداد بند کرنے کو سیاسی بلیک میلنگ قرار دیتے ہوئے کہا کہ فلسطینی پناہ گزینوں کی امداد بند کرکے حق واپسی کا تصفیہ کرنے کی سازش کی جا رہی ہے۔

انہوں نےمزیدامریکہ کی طرف سے نام نہاد امن منصوبے صدی کی ڈیل کوعربوں اور مسلمانوں کے لیےصدی کا طمانچہ قرار دیا۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی