یمن کے عوام پر اس لئے ظلم کیا جا رہا ہے کیونکہ وہ مہدی موعود عج کے ظہور کیلئے راہ ہموار کر رہے ہیں
تحریک تنظیم مستقبل العدالت یمن کے سیکرٹری جنرل:
نیوزنور29ستمبر/تحریک تنظیم مستقبل العدالت یمن کے سیکرٹری جنرل نے قم المقدس میں موجود پاکستان کے دینی طلبا اورعلمائے کرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج یمن میں سعودی عرب کے مظالم اس حد تک آگے بڑھ گئے ہیں کہ وہاں لاکھوں کی تعداد میں صرف چھوٹے بچوں کی زندگی خطرے میں ہے اور اب تک کئی ہزار بچے اور بے گناہ مرد و زن مارے جا چکے ہیں۔
عالمی اردوخبر رساں ادارے’’نیوز نور‘‘ کی رپورٹ کے مطابق قم المقدس میں حوزہ علمیہ جامعہ الاسوہ کے زیراہتمام پاکستانی دینی طلباء کی جانب سے یمن کے مظلوم مسلمان عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے یمن کی مظلومیت اور عالمی سکوت کے عنوان سے سمینار سے خطاب کرتے ہوئے تحریک تنظیم مستقبل العدالت یمن کے سیکرٹری جنرل ’’ حجت الاسلام و المسلمین سید حسن علی العماد ‘‘نے کہا کہ کہ آج یمن میں سعودی عرب کے مظالم اس حد تک آگے بڑھ گئے ہیں کہ وہاں لاکھوں کی تعداد میں صرف چھوٹے بچوں کی زندگی خطرے میں ہے اور اب تک کئی ہزار بچے اور بے گناہ مرد و زن مارے جا چکے ہیں۔
سیکرٹری جنرل تحریک تنظیم العدالت یمن نے یمنی قوم پر ہونے والے ظلم اور اس پر عالمی سکوت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ پوری دنیا کا سکوت ہمیں پریشان نہیں کرتا لیکن اپنوں کا یمن کے مسئلہ پر خاموش ہو جانا حیران کن ہے شیعہ اور امام زمان عج کے پیروان اور انقلابی تفکر کے حامیان کا یمن کے مسئلہ پر سکوت کرنا ہماری سمجھ سے بالا تر ہے۔
انہوں نے کہا کہ آج ہمارے ذہن میں سب سے بڑا سوال یہ ہے کہ جو امام زمان کی نصرت کا دعوی کرتے ہیں ایسے شیعہ کیوں یمن کے مسئلہ پر خاموش بیٹھے ہیں آج دشمن امام زمان عج کی سرزمین کو تباہ کر رہا ہے لیکن ہمیں دوسروں سے گلہ نہیں اپنے کیوں خاموش ہیں۔
سید حسن علی العماد کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کے کتنے مظالم بیان کریں کہ آج اقوام متحدہ بھی یمن کےعوام کی مظلومیت کی گواہی دے رہا ہے۔
مو صوف سیکرٹری نےکہاکہ آج ہزاروں نہیں بلکہ لاکھوں بچے یمن میں وبائی امراض کیوجہ سے مر رہے ہیں اورفلسطین پورے مسلمانوں کیلئے امتحان ہے لیکن یمن پوری دنیا کے شیعوں اور امام زمانہ عج کی نصرت کرنے والے دعویداروں کیلئے امتحان ہے۔
آج یمن کی مظلومیت سب پر آشکار اور واضح ہے اگر آپ انٹرنیٹ پر صرف یمن لکھیں تو آپ کو وہاں کے عوام کی مظلومیت نظر آجائے گی اور یمن کے عوام پر اس لئے ظلم کیا جا رہا ہے چونکہ وہ مہدی موعود عج کے ظہور کیلئے راہ ہموار کر رہے ہیں۔
- ۱۸/۰۹/۲۹