نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود


رپورٹ:

نیوزنور29ستمبر/غاصب صیہونی حکومت کے وزیر اعظم نےاقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں ایک بار پھر ایران کے خلاف ڈرامہ بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئےبے بنیاد دعوؤں کا اعادہ کیا ہے۔

عالمی اردوخبر رساں ادارے’’نیوز نور‘‘ کی رپورٹ کے مطابق ناجائز صیہونی ریاست اسرائیل کے کرپٹ وزیر اعظم ’’نتن یاہو‘‘ نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایران کے خلاف نئی ڈرامہ بازی کا مظاہرہ کرکے بعض تصاویر دکھاتے ہوئے یہ جھوٹا دعویٰ کیا کہ یہ تصاویر تہران کے قریب واقع ایٹمی مواد کے خفیہ گوداموں کی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق کرپشن کے الزامات میں مقدمات کا سامنا کرنے والے صیہونی حکومت کے وزیراعظم نے اسرائیل کے پاس موجود سینکڑوں ایٹم بموں کی جانب کوئی اشارہ کیے بغیر دعویٰ  کیا کہ ان گوداموں میں ایٹمی ہتھیاروں کی تیاری کا خفیہ پروگرام چلایا جا رہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق نتن یاہو نے آئی اے ای اے پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ اسرائیل نے بقول ان کے ایران کے خفیہ ایٹمی گوداموں کی معلومات جوہری توانائی کی عالمی ایجنسی کو فراہم کر دی ہیں اس نے اسرائیل کی فراہم کردہ معلومات پر کوئی توجہ نہیں دی۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ پہلی بار نہیں ہے کہ جب اسرائیل کے وہمی مزاج وزیر اعظم نے تصاویر اور پینٹنگ دکھا کرایران اور اس کی پرامن ایٹمی سرگرمیوں کے بارے میں منفی پروپیگنڈہ مہم شروع کی ہوبلکہ فلسطینی بچوں کی قاتل غاصب صیہونی حکومت کے کرپٹ وزیراعظم نے تیس اپریل کو بھی ایران کے خلاف ایسے ہی ایک ناٹک کے دوران کچھ تصاویر، سی ڈیز اور کاغذات دکھاتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ ایران ایٹمی ہتھیار بنانے کا خفیہ پروگرام چلا رہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق  چھہ سال پہلے بھی نتن یاہو نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سامنے پینٹنگز بناکر دعویٰ کیا تھا کہ ایران ایٹم بم بنانے کے قریب پہنچ گیا ہےاور غور طلب بات یہ ہے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں نتن یاہو کے ایران مخالف ناٹک پر صرف امریکی اور اسرائیلی اہلکاروں نے تالیاں بجا کر اس کا خیر مقدم کیا تھا۔

قابل ذکر ہے کہ ایران کے وزیر خارجہ ڈاکٹر محمد جواد ظریف نے اسرائیلی وزیر اعظم کے نئے ناٹک کے بعد اپنے ایک ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ کوئی بھی ڈرامہ اور شعبدہ بازی اس حقیقت کو نہیں چھپا سکتی کہ خطے میں صرف صیہونی حکومت ہی وہ واحد حکومت ہے جو خفیہ اور غیر اعلان شدہ ایٹمی پروگرام چلا رہی ہے اور اس کے گودام ایٹم بموں سے بھرے پڑے ہیں۔

واضح رہے کہ ایران کے وزیر خارجہ کے بقول نیتن یاہو جھوٹا چرواہا ہے اور اس کی حیثیت ہی کیا ہے جو وہ دوسرے ملکوں کے پرامن ایٹمی پروگرام پر انگلیاں اُٹھائے۔ 

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی