سعودیہ آذربائیجان کے ذریعے اسرائیل سے اسلحہ خریدررہا ہے
روسی روزنامہ:
نیوز نور 29 ستمبر/روس کے ایک موخر روزنامہ نے اپنے ایک مضمون میں لکھا ہے کہ سعودی عرب آذربائیجان کے ذریعے غاصب صیہونی رژیم سے فوجی سازوسامان خرید رہا ہے۔
عالمی اردوخبررساں ادارے ’’نیوزنور ‘‘کی رپورٹ کے مطابق روسی ’’یوگنی ساتانوفسکی‘‘نے اپنے ایک مضمون میں لکھا کہ سعودی عرب آذربائیجان کے ذریعے غاصب صیہونی رژیم سے فوجی سازوسامان خرید رہا ہے۔
روزنامہ نے ایک اسرائیلی دفاعی ماہر کے حوالے سے لکھا کہ سعودی عرب نہ صرف بلغاریہ ،یوکرائن اوربیلاروس بلکہ اسرائیل سے کروڑوں ڈالر کا اسلحہ خریدتا ہے ۔
اسرائیلی ماہر نے دعویٰ کیا کہ غاصب صیہونی رژیم مستقبل میں آل سعود رژیم کو جدید قسم کے ڈراؤن فراہم کرےگی۔
انہوں نے کہاکہ اسرائیل اورسعودی عرب کے درمیان تعلقات مستحکم ہیں ریاض رژیم اسرائیل سے جدید قسم کے ہتھیار خریدنے کو ترجیح دے رہی ہے۔
انہوں نے کہاکہ آل سعود رژیم اسرائیل سے اس لئے خفیہ طورپر ہتھیار خرید رہی ہے کیونکہ اسے ڈر ہے کہ عالمی اسلام میں اسے اس کی ساکھ داغدار ہوگی۔