ایران کے خلاف امریکہ کی کسی بھی طرح کی جارحانہ کاروائی تیسری عالمی جنگ کا موجب بنےگی
جیمز فیٹزر:
نیوز نور 29 ستمبر/امریکہ کی معروف منیسوٹا یونیورسٹی میں فلاسفی کےایک سابق اُستاد نے کہا ہے کہ اگر امریکہ کی شیطانی حکومت نے کبھی بھی اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف جنگ مسلط کرنے کی کوشش کی تو یہ ایک خوفناک تیسری عالمی جنگ کا موجب بنےگا کیونکہ روس اورچین اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف مغرب کے حملے پر خاموش رہنے والے نہیں ہیں ۔
عالمی اردوخبررساں ادارے ’’نیوزنور ‘‘کی رپورٹ کے مطابق ’’جیمز فیٹزر‘‘نےکہاکہ اگر امریکہ کی شیطانی حکومت نے کبھی بھی اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف جنگ مسلط کرنے کی کوشش کی تو یہ ایک خوفناک تیسری عالمی جنگ کا موجب بنےگا کیونکہ روس اورچین اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف مغرب کے حملے پر خاموش رہنے والے نہیں ہیں ۔
انہوں نے سابق امریکی جنرل وسلی کلارک کی اسلامی جمہوریہ ایران پر امریکی حملے کی ماضی میں کی گئی پیشنگوئی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہاکہ جب وسلی کلارک ایران کے خلاف امریکہ کی جنگ کی باپت خبردار کرتے ہیں تو اسے سنجیدگی سے لینا چاہئے۔
انہوں نے کہاکہ اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف امریکہ کا کسی بھی طرح کا حملہ پوری دنیا کیلئے ایک بڑی تباہی ہوسکتی ہے۔
انہوں نے کہاکہ ایسی صورت میں چین اورروس مغرب کی طرف سے ایران پر حملہ کرتے تماشائی بن کر نہیں بیٹھ سکتے وہ یقینی طورپر اس جنگ میں کود پڑیں گے۔
- ۱۸/۰۹/۲۹