نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود


ہیومن رائٹس واچ :

نیوزنور29ستمبر/انسانی حقوق کی ایک عالمی تنظیم نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ میانمار کی فوج اور انتہا پسند بدھسٹوں کے ہاتھوں روہنگیائی مسلمانوں کی نسل کشی جیسے جرائم کا جائزہ لینے کے لئے ایک قانونی ادارے کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔

عالمی اردوخبر رساں ادارے’’نیوز نور‘‘ کی رپورٹ کے مطابق’’ہیومن رائٹس واچ‘‘ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ قائم کئے جانے والے بین الاقوامی قانونی ادارے میں روہنگیائی مسلمانوں کے خلاف میانمارکی فوج اور انتہا پسند بدھسٹوں کے ہاتھوں جرائم اور قتل عام کی تمام دستاویزات جمع کی جائیں گی۔

اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے خصوصی معائنہ کاروں نے گذشتہ ہفتے میانمار میں روہنگیائی مسلمانوں کے قتل عام اور ان کے خلاف جرائم کے بارے میں ایک رپورٹ جاری کی ہے اور اس سلسلے میں میانمار کے پانچ فوجی کمانڈروں کے ساتھ ساتھ فوج کے کمانڈر جنرل کے خلاف قانونی کارروائی کئے جانے کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ رپورٹ کے بعد دنیا کے مختلف ملکوں نے مجرموں کے خلاف کڑی قانونی کارروائی کئے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی