ٹرمپ کے بیانات امریکی ڈپلومیسی کی تاریخ میں باعث شرم ہیں
امریکی مبصرین:
نیوزنور28ستمبر/بعض امریکی مبصرین نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے عالمی اجلاس میں ٹرمپ کی تقریر کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس اجلاس میں ٹرمپ کے بیانات امریکی ڈپلومیسی کی تاریخ میں باعث شرم ہیں۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق بعض امریکی مبصرین نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے عالمی اجلاس میں ٹرمپ کی تقریر کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس اجلاس میں ٹرمپ کے بیانات امریکی ڈپلومیسی کی تاریخ میں باعث شرم ہیں۔
امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نےدوروز قبل اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی ک 73 ویں اجلاس میں مضحکہ خیز تقریر کی جبکہ اجلاس کے سب شرکا نے اس کا مذاق اڑایا۔
یاد رہے کہ اس تقریر کے ایک گھنٹے بعد امریکی نشریاتی ادارے سی این این کی ویب سائٹ نے 'سب اقوام متحدہ میں ٹرمپ کے بیانات پر ہنسیں' کے عنوان سے ایک رپورٹ جاری کردی۔