امریکہ ،فرانس ،برطانیہ اورسعودی عرب القاعدہ کو یمنی عوام کے خلاف استعمال کررہے ہیں
جمہوریہ چک کے سینئر صحافی:
نیوزنور28ستمبر/جمہوریہ چک کے ایک سینئر صحافی کے مطابق یمن پر آل سعود کی وحشیانہ جارحیت اس غریب عرب ملک میں انسانی المیہ پیدا ہونے کا باعث بنی ہے۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق ’’تیرسا سپنسیروا‘‘نے مقامی میڈیا کےساتھ انٹرویو میں کہاکہ یمن پر آل سعود کی وحشیانہ جارحیت اس غریب عرب ملک میں انسانی المیہ پیدا ہونے کا باعث بنی ہے۔
انہوں نے کہاکہ سعودی عرب کی وحشیانہ بمباری اورظالمانہ محاصرے کے نتیجے میں دسیوں لاکھ یمنی بچوں کی جانوں کو خطرہ لاحق ہے ۔
انہوں نے کہاکہ یمن میں انسانی المیہ رونما ہوا ہے اور انسانی حقوق کے نام نہاد علمبردار اس پر کیوں خاموش ہیں۔
انہوں نے کہاکہ یمن پر سعودی عرب اورمتحدہ عرب امارات کی وحشیانہ جارحیت کو امریکہ ،فرانس اوربرطانیہ کی مکمل حمایت حاصل ہے ۔
انہوں نے کہاکہ یہ ممالک القاعدہ جیسے دہشتگرد گروہ کو یمنی آبادی کے خلاف ایک ہتھیار کے طورپر استعمال کررہے ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ بین الاقوامی امدادی تنظیم سیودی چلڈرن نے اپنی حالیہ رپورٹ میں خبردار کیاتھا کہ یمن میں پچاس لاکھ سے زائد بچوں کو قحط کی صورتحال کا سامنا ہوسکتا ہے۔
مذکورہ تنظیم کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہاگیا کہ اگر حدید ہ کے ہوائی اڈے کو سعودی جنگی اتحاد کی طرف سے نقصان پہنچایا گیا اوروہ بند ہوگیا تو اس کے نتیجے میں سینکڑوں بچوں کی موت واقع ہوسکتی ہے۔
واضح رہے کہ سعودی عرب نے امریکہ اوراسرائیل کی حمایت سے اوراتحادی ملکوں کےساتھ مل کر 26 مارچ 2015 ء سے یمن پر جارحیتوں کا سلسلہ جاری رکھا ہے اس دوران سعودی حملوں میں دسیوں ہزار یمنی شہید اورزخمی ہوئے ہیں جبکہ دسیوں لاکھ یمنی باشندے اپنا گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہوئے ہیں یمن کا محاصرہ جاری رہنے کی وجہ سے یمنی عوام کو شدید غذائی قلعت اور طبی سہولیتوں اوردوائیوں کے فقدان کا سامنا ہے سعودی عرب نے غریب اسلامی ملک یمن کی بیشتر بنیادی تنصیبات اسپتالوں اور حتیٰ مساجد کو بھی منہدم کردیا ہے۔
- ۱۸/۰۹/۲۸