صیہونی رژیم اورتکفیری دہشتگرد گروہوں کے درمیان قریبی گٹھ جوڑ ہے
جمہوریہ چک کے معروف قانون ساز:
نیوزنور28ستمبر/جمہوریہ چک کے ایک معروف قانون ساز نے کہا ہے کہ صیہونی رژیم نے شام میں فوجی تنصیبات پر حملہ کرکے ایک بارپھر ثابت کیا ہے کہ علاقے میں تکفیری گروہوں کےساتھ اس کا گہرا گٹھ جوڑ ہے۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق ’’مارٹن پیکس‘‘نے ایک بیان میں کہاکہ صیہونی رژیم نے شام میں فوجی تنصیبات پر حملہ کرکے ایک بارپھر ثابت کیا ہے کہ علاقے میں تکفیری گروہوں کےساتھ اس کا گہرا گٹھ جوڑ ہے۔
انہوں نے کہاکہ شام کے حما اورطرطوس صوبے میں شامی فوجی تنصیبات پر حملے کرکے صیہونی رژیم نے یہ ثابت کردیا ہے کہ وہ شام میں تکفیری دہشتگردوں کی حامی اور شامی عوام کا قتل عام کروانے میں اس کا اہم کردار ہے۔
انہوں نے کہاکہ شام پر صیہونی رژیم کی مسلسل فوجی جارحیت کو امریکہ کی طرف سے مکمل حمایت حاصل ہے۔
واضح رہےکہ شام کو سن 2011 سے امریکہ، سعودی عرب ، ترکی اور قطر کے حمایت یافتہ دہشتگرد گروہوں کی سرگرمیوں کا سامنا ہے جس کے نتیجے میں چار لاکھ ستر ہزار سے زائد شامی شہری مارے جاچکے ہیں اور دہشتگردی کے نتیجے میں کئی لاکھ افراد اپنے ملک میں بے گھر اور لاکھوں دیگر ممالک میں پناہ لینے پر مجبور ہوگئے ہیں۔