شامی عوام کے دشمن دنیا بھر میں ذلیل ورسوا ہوئے ہیں
مصری قانون ساز:
نیوزنور28ستمبر/مصری پارلیمنٹ کے ایک سینئر رکن نے کہا ہے کہ شامی فوج ،عوام اورقیادت کی استقامت نے ملک کے خلاف دہشتگردی کے حامی ممالک کے منصوبوں کو ناکام کیا ہے۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق ایک بیان میں ’’جمال نصیر‘‘نےکہاکہ شامی فوج ،عوام اورقیادت کی استقامت نے ملک کے خلاف دہشتگردی کے حامی ممالک کے منصوبوں کو ناکام کیا ہے۔
انہوں نے کہاکہ شامی فوج کی دشمن ممالک کے خلاف فتوحات کے باعث عرب جمہوریہ شام کی ارضی خودمختاری او رعوام کے درمیان اتحاد برقرار ہے۔
انہوں نے کہاکہ شام میں دہشتگردوں کے حامی ممالک دنیا بھر مین ذلیل ورسوا ہوئے ہیں ۔
انہوں نے کہاکہ صیہونی رژیم ،ترکی ،امریکہ اورقطر نے عرب جمہوریہ شام کی عوام پر اپنی رائے مسلط کرنے کی ناکام کوشش کی۔
انہوں نے کہاکہ دہشتگردی آج تمام ممالک تک پھیل گئی ہے اوروہ ممالک جو اس کے تخلیق کے ذمہ دار ہیں وہ بھی اب دہشتگردی سے محفوظ نہیں ہیں۔
- ۱۸/۰۹/۲۸