نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود

دہشتگردی کی یکساں تعریف کی جائے

جمعه, ۲۸ سپتامبر ۲۰۱۸، ۱۱:۲۷ ق.ظ


عبداللہ عبداللہ:

نیوزنور28ستمبر/افغانستان کے چیف ایگزیکٹیو نے دہشتگردی کے خلاف ٹھوس اور موثر اقدامات کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے افغانستان کے چیف ایگزیکٹیو ’’عبداللہ عبداللہ ‘‘نے کہا کہ تمام ملکوں کو قیام امن کے سلسلے میں ان کے ملک کی مدد کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کے تمام ملکوں کو دہشتگردی کی یکساں تعریف کرنا ہو گی اور اس لعنت کے خلاف ٹھوس اور موثر اقدامات کرنا ہوں گے۔

انہوں  نے کہاکہ افغانستان اور  خطے میں موجود دہشتگردوں کے تمام ٹھکانوں کو تباہ کیے جانے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ بعض طاقتیں افغانستان اور خطے میں بدامنی پھیلانے والے دہشت  گردوں کی حمایت کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا یہ طاقتیں اپنے اہداف کی تکمیل کے لیے دہشت گردوں کو خطے میں ایک ہتھکنڈے کے طور پر استعمال کر رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان میں امن کے قیام کے لیے کوششیں بدستور جاری رکھی جائیں گی۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی