بیت المقدس میں امریکی سفارت خانے کاافتتاح مسلمانوں کے روح پر وار کرنے کے مترادف ہے
پاکستانی دفتر خارجہ: نیوزنور16مئی/پاکستانی
دفتر خارجہ سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان خود مختار فلسطین کےمؤقف
کی تائید کرتا ہےپاکستانی حکومت اور عوام فلسطین کیساتھ کھڑے ہیں۔ عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی
دفتر خارجہ سے جاری کردہ ایک بیان میں بیت المقدس میں امریکی سفارت خانہ کھولنے پر
تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ امریکی سفارت خانے کی منتقلی عالمی قوانین
کی خلاف ورزی ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان خود مختار فلسطین کے مؤقف کی تائید
کرتا ہے پاکستانی حکومت اور عوام فلسطین کے ساتھ کھڑے ہیں۔ بیان میں فلسطینیوں پر اسرائیلی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے کہا
گیا ہے کہ نہتے فلسطینیوں پر اسرائیلی ننگی جارحیت کی مثال تاریخ میں کہیں نہیں ملتی ہے واضح رہے کہ امریکی صدر دونالڈ ٹرمپ نے امریکی سفارتخانہ بیت
المقدس منتقل کرنے کا اعلان کیا ہے جس پر دنیا بھر سے امریکہ پر تنقید کی جا رہی
ہےاوردوسری جانب اسرائیلی فوجی کارروائی میں اب تک 52 سے زائد فلسطینی شہید اور2000 سے
زائد زخمی ہوگئے ہیں۔