امریکہ اپنے مقاصد کی حصولی کیلئے دہشتگردی کو ایک ہتھیار کے طورپر استعمال کرتا رہا ہے
سابق سی آئی اے تجزیہ کار:
نیوزنور28ستمبر/امریکہ کی بدنام زمانہ خفیہ ایجنسی سی آئی اے کے ایک سابق تجزیہ کار نے کہا ہے کہ امریکہ اپنے مقاصد کی حصولی کیلئے دہشتگردی کو ایک ہتھیار کے طورپر استعمال کرتا رہا ہے۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق ایک انٹرویو میں ’’پاول پیلر‘‘نےکہاکہ امریکہ اپنے مقاصد کی حصولی کیلئے دہشتگردی کو ایک ہتھیار کے طورپر استعمال کرتا رہا ہے۔
انہوں نے کہاکہ امریکہ دہشتگردی کا قلع قمع کرنے کے بجائے اسے دیگر ممالک کی حکومتوں کوکمزور کرنے اوراپنے مقاصد کی حصولی کیلئے استعمال کرتا رہا ہے۔
انہوں نے کہاکہ حقیقی معنوں میں جو ممالک دہشتگردی کے خلاف برسرپیکار ہیں امریکہ ان پر دہشتگردوں کی پشت پناہی کا الزام لگاتار ہا ہے جسے دہشتگردی کے تئیں امریکہ کی منافقت واضح ہوجاتے ہے۔
انہوں نے کہاکہ امریکہ کےساتھ ساتھ اس کے اہم سعودی اتحادی نے بھی عالمی دہشتگردی کو پھیلانے میں امریکہ سے کوئی کم کردار ادا نہیں کیا ہے پھر بھی امریکہ اس وہابی رژیم کی حمایت کرتا رہا ہے ۔
انہوں نے کہاکہ ٹرمپ اوران کی انتظامیہ کی طرف سے اسلامی جمہوریہ ایران پر مسلسل دہشتگردی کی حمایت کرنےکے الزامات عائد کرنا شرمناک ہےحقیقت میں اسلامی جمہوریہ ایران نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں سب سے اہم کردار ادا کیا ہے۔
انہوں نے کہاکہ اسلامی جمہوریہ ایران عالمی دہشتگردی کے خلاف جنگ میں فرنٹ لائن پر کھڑا ہے۔
موصوف تجزیہ نگار نے کہاکہ اسلامی جمہوریہ ایران نے عراق وشام میں داعش کے خاتمے میں اہم کردارادا کرتے ہوئے نہ صرف علاقے بلکہ پوری دنیا کی سیکورٹی کو دوام بخشا ہے۔
انہوں نے کہاکہ اگر یمن کی بات کی جائے تو وہاں بھی ہم دیکھتے ہیں کہ القاعدہ کے خلاف حوثی ایک کامیاب فورس بن کر اُبھری ہے اس کے باوجود امریکہ حوثیوں کو کچلنے کیلئے آل سعود کی امداد کررہا ہے۔