اسرائیل نے شام میں فوجی اتحاد پرحملہ کیا تو سخت جواب دیا جائے گا
علی شمخانی:
نیوزنور28ستمبر:اسلامی جمہوریہ ایران کی اعلی سلامتی کونسل کے سکریٹری نے اسرائیل کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل نے شام میں تکفیری دہشت گردوں کے خلاف فوجی اتحاد پر حملہ کرنے کی کوشش کی تو دندان شکن جواب دیا جائے گا اور اسے اپنے کئے پر سخت پشیمانی ہوگی۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی اعلی سلامتی کونسل کے سکریٹری علی شمخانی نے کہاکہ امریکا ور اسرائیل شامی میں داعش دہشت گردوں کو تحفظ فراہم کرنے کی کوشش کررہےہیں۔
انہوں نے کہا کہ آج بھی ہزاروں دہشت شام میں موجود ہیں جو پورے خطے کے لئے بہت بڑا خطرہ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ امریکا داعشی کمانڈروں کو تحفظ فراہم کررہا ہے اور انہیں فرار ہونے کے مواقع بھی فراہم کررہا ہے۔
شمخانی نے دہشت گردوں کے بارے میں بعض علاقائی ممالک کی دوگانہ اور متضاد پالیسی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں کے حامی عرب ممالک کو دہشت گردوں کی حمایت کا تاوان ادا کرنا پڑےگا۔
انہوں نے تاکید کرتے ہوئے کہاکہ اگر اسرائیل نے اتحادی افواج پر حملہ کرنے کی غلطی کی تو سخت جواب دیا جائےگا۔