جوہری ہتھیاروں سے متعلق امریکہ کا مؤقف منافقانہ ہے
امریکی تجزیہ کار:
نیوزنور 27ستمبر/امریکہ کے ایک معروف سیاسی تجزیہ کار نے جوہری ہتھیاروں سے متعلق امریکی مؤقف کو منافقانہ قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کیمیائی ہتھیاررکھنے والا دنیا کا سب سے بڑا ملک ہے۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق ’’جسن ان روحی‘‘نے جوہری ہتھیاروں سے متعلق امریکی مؤقف کو منافقانہ قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کیمیائی ہتھیاررکھنے والا دنیا کا سب سے بڑا ملک ہے۔
انہوں نے کہاکہ کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال اورانہیں دنیا کے مختلف ڈکٹیٹر حکومتوں کو فراہم کرنا امریکہ کی طویل تاریخ رہی ہے اورسابق عراقی تانا شاہ صدام حسین اس کی واضح مثال ہے۔
انہوں نے کہاکہ امریکہ کا یہ مؤقف کہ وہ دنیا سے کیمیائی ہتھیاروں سے دنیا کو پاک کرنا چاہتا ہے منافقانہ ہے کیونکہ امریکہ خود کیمیائی ہتھیاروں کا ذخیرہ کرنے والا ملک ہے۔
انہوں نے کہاکہ پوری دنیا کیمیائی ہتھیاروں سے متعلق امریکہ کے منافقانہ مؤقف سے پوری طرح آگاہ ہے۔
اسے قبل رہبرمعظم انقلاب اسلامی حضرت امام خامنہ ای نے فرمایا کہ دفاع مقدس کے دوران ایران کو کم ترین وسائل حتی خار دار تار استعمال کرنے کی بھی اجازت نہیں تھی لیکن اس کے مقابلے میں ایران کے فریق کو جدید ترین ہتھیاروں حتٰی کیمیائی ہتھیاروں سے لیس کیا گیا تھا۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ ایسے میں آج کیمیائی ہتھیاروں سے متعلق تہمت لگائی جا رہی ہے اور پروپیگنڈہ کیا جا رہا ہے کہ جب ایران پرمسلط کی گئی جنگ کے دوران یورپی ممالک نے صدام کی حکومت کو کیمیائی ہتھیاردئے تاکہ فقط وہ جنگی محاذ پر ہی نہیں بلکہ شہروں من جملہ سردشت شہر پر کیمیائی ہتھیاروں سے حملہ کرے۔