سعودی عرب کےکئی فوجی جنگی جرائم سے خوفزدہ
سعودی بلاگر:
نیوزنور27ستمبر/ایک سعودی بلاگراور ٹوئٹر صارف نے اپنے ایک ٹوئٹر رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ جنگ یمن میں شمولیت کی بنا پر سعودی عرب کے ساٹھ سے زائد فوجی افسروں نے استعفے دے دیئے۔
عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق سعودی بلاگراور ٹوئٹر صارف’’مجتہد‘‘نے اپنے ٹوئٹر رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ سعودی عرب کے ساٹھ سے زائد مختلف فوجی افسروں نے یمن کی جنگ میں شریک ہونے پر جرائم کے ارتکاب سے خائف ہو کر اور گناہ کے ارتکاب کا احساس کرتے ہوئے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا ہے۔
مجتہد نامی اس صارف نے لکھا ہے کہ سعودی فوجی حکام نے فوجی افسروں کے استعفوں کو نامنظور کر دیا ہے جبکہ سعودی ولیعہد محمد بن سلمان فوجی افسروں کے اس اقدام کو جرم کی نظر سے دیکھ رہے ہیں۔
مجتہد نے مزید لکھا ہے کہ سعودی فوجی افسروں کی جانب سے ایسی حالت میں استعفے دیئے جانے کا اقدام کیا گیا ہے کہ سعودی شاہ سلمان بن عبدالعزیز یمن پر فوجی جارحیت میں اپنے فوجیوں کا جذبہ مضبوط کرنے کے لئے انہیں امتیازات دیتے رہے ہیں۔
- ۱۸/۰۹/۲۷