نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود

سعودیہ دہشتگردی کا سب سے بڑا اسپانسر ہے

پنجشنبه, ۲۷ سپتامبر ۲۰۱۸، ۱۲:۰۷ ب.ظ


جرمن تجزیہ کار:

نیوزنور27ستمبر/جرمنی کی ایک ممتاز سیاسی تجزیہ نگار نے سعودی عرب کو دہشتگردگروہوں کا اہم اسپانسر قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ملک نہ صرف مشرق وسطیٰ بلکہ  مغرب میں بھی  دہشتگردوں کی حمایت کرتا ہے ۔

عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق ایک انٹرویو میں ’’مینول اکسن ریٹر‘‘نے سعودی عرب کو دہشتگردگروہوں کا اہم اسپانسر قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ملک نہ صرف مشرق وسطیٰ بلکہ  مغرب میں بھی  دہشتگردوں کی حمایت کرتا ہے ۔

اہواز میں دہشتگردانہ حملے کے بارے میں انہوں نے کہاکہ اس خوفناک واقعے سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کو انہی دہشتگرد گروہوں سے خطرہ لاحق ہے جو شام اوراکثر یورپی ممالک کیلئے خطرہ بنے ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ بعض یورپی ممالک کی طرف سے اہواز دہشتگردانہ حملے پر خاموشی اختیار کرنا انتہائی شرمناک ہے۔

اہوازدہشتگردانہ حملوں میں سعودیہ کے حمایت یافتہ دہشتگرد گروہ الاحوازیہ کے ملوث ہونے کے بارے میں انہوں نے کہاکہ سعودی عرب نہ صرف علاقے بلکہ مغرب میں بھی مختلف دہشتگردگروہوں کا حامی ومددگار ہےاس کے باوجود مغربی  طاقتیں سعودی عرب کو دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ایک اتحادی قراردیتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ ریاض کے تئیں مغرب کا اس طرح کا رویہ انتہائی خطرناک ہے ۔

انہوں نے کہاکہ دہشتگردی کے حامی ممالک خاص کر سعودی عرب اورمتحدہ عرب امارات کے ساتھ یورپی یونین کا قریبی گٹھ جوڑ شرمناک ہے۔

 انہوں نے اہواز حملے سے متعلق متحدہ عرب امارات کے ولی عہد کے مشیر عبدالخالق عبداللہ کے اس بیان کہ اہواز حملہ دہشتگردانہ حملہ نہیں ہے کی سختی سے مذمت کرتے ہوئے کہاکہ چند دہائیوں قبل اس طرح کے بیان کوجنگ کا اعلان سمجھا جاتا ایران جیسے آزاد وخودمختار ملک کیلئے اسطرح کے بیانات ناقابل قبول ہیں۔

انہوں نے مزیدکہاکہ اگر متحدہ عرب امارات کی حکومت عبدالخالق عبداللہ کے بیان سے خود کو دور نہیں کرتی تو پھر اماراتی حکام پر سخت ترین پابندیاں عائد کی جانی چاہئے۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی