نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود

خلیج فارس تعاون کونسل مفلوج ہو گئی ہے

پنجشنبه, ۲۷ سپتامبر ۲۰۱۸، ۱۱:۴۰ ق.ظ


امیر قطر:

نیوزنور27ستمبر/اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے قطر کے امیر نے کہا ہے کہ خلیج فارس تعاون کونسل مفلوج ہو گئی ہے۔

عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ’’شیخ تمیم بن حمد آل ثانی‘‘ نے سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کی جانب سے قطر کے محاصرے پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ باہمی اختلافات کی شدت نے خلیج فارس تعاون کونسل کو مفلوج کر کے رکھ دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ قطر کے اقتصادی محاصرے نے خلیج فارس تعاون کونسل کے ڈھانچے کو بری طرح نقصان پہنچایا ہے اور بعض ممالک خطے میں مسلسل کشیدگی پھیلا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دوست ممالک کے تعاون سے قطر کا محاصرہ توڑنے میں کامیابی حاصل ہو گی۔

واضح ر ہے کہ سعودی عرب اور اس کے اتحادی ممالک مصر، متحدہ عرب امارات اور بحرین نے پانچ جون دو ہزار سترہ کو بیک وقت قطر کے ساتھ تعلقات کے ساتھ ساتھ زمینی، فضائی اور سمندری رابطہ بھی منقطع کر لیا تھا۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی