نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود

امریکی غنڈہ گردی عالمی امن کیلئے شدید خطرہ

پنجشنبه, ۲۷ سپتامبر ۲۰۱۸، ۱۱:۳۶ ق.ظ


سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئر مین :

نیوزنور27ستمبر/سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئر مین نے امریکی غنڈہ گردی  کوعالمی امن کیلئے شدید خطرہ  قرار دیاہے۔

عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق لاہور میں پارٹی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین ’’صاحبزادہ حامد رضا‘‘ نے ایران میں ملٹری پریڈ پر حملے کو قابل مذمت قرار دیتے ہوئے کہاکہ  امریکی غنڈہ گردی عالمی امن و سلامتی کیلئے ایک سنگین خطرہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران کو امریکہ کے سامنے ڈٹ جانے کی سزا دی جا رہی ہے۔

 انہوں نے کہا کہ استعماری طاقتوں کی سازشوں کو ناکام بنانے  کیلئے اُمت مسلمہ کا اتحاد ضروری ہے۔

موصوف چیئر مین نے کہا کہ پاکستان، ایران اور دوسرے کئی ممالک  پر دہشتگردی کے الزامات لگانے والے امریکہ کو پہلے اپنے گریبان میں جھانکنے کی ضرورت ہے ۔

انہوں نے کہا کہ پاک افغان تعاون خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے۔

سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے مزیدکہا کہ جنرل اسمبلی میں گستاخانہ خاکوں کا مسئلہ بھی اُٹھایا جائےاور اقوام متحدہ پر گستاخانہ کلچر کےخلاف مؤثر قانون سازی کیلئے دباؤ ڈالنے کی ضرورت ہے۔

امریکہ

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی