اسلامی جمہوریہ ایران دشمنوں کی ہر سازش کو ناکام کرنے اوردندان شکن جواب دینے کیلئے پوری طرح آمادہ ہے
لبنانی تجزیہ کار:
نیوزنور27ستمبر/لبنان کے ایک دفاعی ماہر نے ایران کے جنوب مغربی شہر اہواز میں ایرانی مسلح افواج کی پریڈ پر امریکہ اور سعودی عرب کے حمایت یافتہ تکفیری دہشتگرد گروہوں کے حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران میں دہشتگری کے خطرات سے نمٹنے کیلئے تمام ترصلاحیتیں موجود ہیں۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق ایک انٹرویو میں ’’کارل ابی‘‘نے ایران کے جنوب مغربی شہر اہواز میں ایرانی مسلح افواج کی پریڈ پر امریکہ اور سعودی عرب کے حمایت یافتہ تکفیری دہشتگرد گروہوں کے حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران میں دہشتگری کے خطرات سے نمٹنے کیلئے تمام تر صلاحیتیں موجود ہیں۔
انہوں نے کہاکہ اس طرح کے دہشتگردانہ حملوں کا مقصد دشمنوں کی طرف سے اسلامی جمہوریہ ایران پر اقتصادی اورسیکورٹی دبا ؤ ڈالنا ہے۔
انہوں نے کہاکہ دشمنوں کی طرف سے اسلامی جمہوریہ ایران پر اقتصادی پابندی عائد کیا جانا اورخطے میں اس کے اثرورسوخ کو کم کرنے کی کوششیں ناکام ہوئی ہیں اس لئے تہران کے دشمن ایران کو اندر سے نشانہ بنانے کی کوشش کررہے ہیں۔
انہوں نے تکفیری دہشتگرد گروہ داعش کی طرف سے اہواز حملے کی ذمہ داری قبول کرنے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہاکہ اس تکفیری گروہ کے تخلیق کار اس گروہ کو اپنے مخالفین ممالک کے خلاف استعمال کررہے ہیں۔
انہوں نے مزیدکہاکہ اسلامی جمہوریہ ایران دشمنوں کی ہر سازش کو ناکام کرنے اوردندان شکن جواب دینے کیلئے پوری طرح آمادہ ہے۔
- ۱۸/۰۹/۲۷