اہواز دہشتگردانہ حملے پر بعض ممالک کی خاموشی شرمناک ہے
الجزائری محقق:
نیوزنور27ستمبر/الجزائر کے ایک معروف تاریخدان ومحقق نے کہا ہے کہ اہواز میں دہشتگردانہ حملے پر بعض ممالک کی خاموشی شرمناک وافسوسناک ہے۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق اسلامک ریپبلک نیوز ایجنسی کےساتھ انٹرویو میں ’’منتظراوبٹران‘‘نے کہاکہ اہواز میں دہشتگردانہ حملے پر بعض ممالک کی خاموشی شرمناک وافسوسناک ہے۔
انہوں نے کہاکہ اہواز حملے پر بعض ممالک خاص کر عرب ریاستوں کی خاموشی باعث تعجب نہیں ہے یہ ممالک یمن میں خواتین اوربچوں کا بہیمانہ قتل عام کرتے آرہے ہیں ۔
انہوں نے کہاکہ اس لئے یہ باعث حیرت نہیں ہے کہ بے گناہ عام شہریوں، خواتین وبچوں کے قتل عام پر خلیجی ریاستیں خاموش ہیں۔
انہوں نے کہاکہ یہ ممالک دہشتگردی کے تئیں ایک خاص مؤقف رکھتے ہیں وہ ظاہری طورپر دہشتگردانہ کاروائیوں کی مذمت کرتے ہیں لیکن خفیہ طورپر اس کی حمایت میں اربوں ڈالر خرچ کرتے ہیں۔
الجزائری اسکالر نے کہا کہ یہ ممالک صیہونی رژیم کی پالیسیوں پر عمل پیرا ہیں۔
انہوں نے کہاکہ اہواز میں جو کچھ بھی ہوا وہ یمن میں روزانہ کی بنیاد پر ہورہا ہے یمنی عوام پر روزانہ کی بنیاد پر سعودی عرب کے دہشتگردانہ حملے جاری ہیں اس لئے خلیج فارس تعاون کونسل کی طرف سے اہواز حملے کی مذمت کی توقع نہیں کی جاسکتی ۔
- ۱۸/۰۹/۲۷