دنیا کے اکثر ممالک امریکہ اوراسکے اتحادیوں کے حمایت یافتہ دہشتگردوں کی مظالم کے شکار ہیں
ایرانی محقق:
نیوزنور27ستمبر/ایک معروف ایرانی محقق نے کہا ہے کہ دہشتگردی عالمی امن قائم کرنے کے دعوےداروں کی ایجاد ہے اوراس وقت کوئی بھی ادارہ دنیا میں دہشتگردی کے خلاف سرگرم نہیں ہے اس لئے دہشتگردی کے متاثرین کو ان اداروں کے خلاف آواز اُٹھانی چاہئے۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق مقامی میڈیا کےساتھ انٹرویو میں ’’فضل اللہ کلنتری‘‘نے کہا کہ دہشتگردی عالمی امن قائم کرنے کے دعوےداروں کی ایجاد ہے اوراس وقت کوئی بھی ادارہ دنیا میں دہشتگردی کے خلاف سرگرم نہیں ہے اس لئے دہشتگردی کے متاثرین کو ان اداروں کے خلاف آواز اُٹھانی چاہئے۔
انہوں نے کہاکہ دنیا کے مختلف ممالک میں عوام امریکہ اوراسکے اتحادیوں کے مظالم کے شکار ہیں جبکہ اقوام متحدہ ان ممالک کے خلاف کسی بھی طرح کی کاروائی کرنے میں ناکام رہا ہے۔
انہوں نے کہاکہ ایران مخالف دہشتگرد گروہ ایم کیو او کہ جس کے ہاتھ دسیو ں ہزار بے گناہ ایرانیوں کے خون سے رنگین ہیں کو اقوام متحدہ کی طرف سے دہشتگردوں کی فہرست سے خارج کرنا افسوسناک ہے۔
انہوں نے کہاکہ انسانی حقوق کا دفاع اور دہشتگردی کی لعنت سے نمٹنے کے حوالے سے عالمی اداروں خاص کر اقوام متحدہ کے دعوے تضاد سے بھرے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ جب تک دہشتگردی پر قابو پایا نہیں جاتا تب تک دنیا میں امن واستحکام کی ضمانت نہیں دی جاسکتی ۔