نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود

امریکہ کی ایران مخالف پالیسی سے پوری دنیا متاثر ہوگی

پنجشنبه, ۲۷ سپتامبر ۲۰۱۸، ۱۱:۰۲ ق.ظ


بین الاقوامی امور کے امریکی ماہر:

نیوزنور27ستمبر/بین الاقوامی امور کے ایک امریکی ماہر نے کہا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ کی پابندی پرمبنی ایران مخالف پالیسی سے نہ صرف اسلامی جمہوریہ ایران بلکہ پوری دنیا متاثر ہوگی۔

عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق ایرانی ذرائع ابلاغ کےساتھ ایک مختصر انٹرویو میں ’’جان اوبرگ‘‘نےکہاکہ ٹرمپ انتظامیہ کی پابندی پرمبنی ایران مخالف پالیسی سے نہ صرف اسلامی جمہوریہ ایران بلکہ پوری دنیا متاثر ہوگی۔

انہوں نے کہاکہ امریکہ ایک سامراجی قوت ہے اوردنیا بھر کیلئے اس کا پیغام افراتفری اورتباہی ہے۔

انہوں نے کہاکہ  ایران مخالف طاقتیں اس اہم ملک کے خلاف  امریکہ کےساتھ مل کر سازشیں کررہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ امریکہ کی ایران مخالف پالیسی کا کوئی جواز نہیں ہے اوریہ بین الاقوامی قوانین کے منافی ہے۔

اقوام متحدہ میں ٹرمپ کی ایران مخالف تقریر پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ایرانی صدرڈاکٹر حسن روحانی نے کہاکہ ٹرمپ بغیر کسی دلیل کے مشترکہ ایٹمی معاہدے سے خارج ہوگئے اوراس پل کو مکمل طورپر تباہ کردیا جسے مشترکہ ایٹمی معاہدے کے ذریعے ترمیم کیاجارہا تھا ۔

انہوں نے ٹرمپ کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہاکہ ہر محاذ پر اُلجھناطاقتور ہونے کی علامت نہیں یہ ذہنی بیماری یا کمزوری کے اثرات ہیں۔

انہوں نے کہاکہ امریکہ کی جانب سے ایرانی عوام کے خلاف پابندیاں غیر قانونی اورظالمانہ ہیں اوریہ پابندیاں امریکی حکومت کے بارے میں ایرانی عوام کی قضاوت میں مؤثر واقعہ ہونگی اوریہ بات کوئی بلاوجہ نہیں ہے کہ ملین مارچ میں امریکہ کے خلاف ایرانی عوام کے نعرے ماضی سے کہیں زیادہ تیز ہوئے ہیں۔

امریکہ

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی