اسرائیل کے ہوائی حملے روکنے کے لئے شام کو ایس 300 کی سخت ضرورت ہے
شامی سفیر:
نیوزنور 26 ستمبر/روس میں شام کے سفیر نے کہا ہےکہ شام کو اسرائیل کے ہوائی حملوں کو روکنے کے لئے ایس 300 میزائلوں کی سخت ضرورت ہے۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق روس میں شام کے سفیر ’’ریاض واحد‘‘نےایک بیان میں کہاکہ شام کو اسرائیل کے ہوائی حملوں کو روکنے کے لئے ایس 300 میزائلوں کی سخت ضرورت ہے۔
شامی سفیر نے شام میں اسرائیلی حملے میں روسی جہاز کے سرنگوں ہونے اور اس کے نتیجے میں روس کے 15 فوجیوں کی ہلاکت پر تعزیت اور تسلیت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شام کو اپنی سرحدوں کو محفوظ بنانے کے لئے تمام وسائل سے استفادہ کرناچاہئے اور شام کو اپنی فضائی حدود کے تحفظ کے لئے اس 300 دفاعی میزائلوں کی سخت ضرورت ہے۔
واضح رہےکہ شام کو سن 2011 سے امریکہ، سعودی عرب ، ترکی اور قطر کے حمایت یافتہ دہشتگرد گروہوں کی سرگرمیوں کا سامنا ہے جس کے نتیجے میں چار لاکھ ستر ہزار سے زائد شامی شہری مارے جاچکے ہیں اور دہشتگردی کے نتیجے میں کئی لاکھ افراد اپنے ملک میں بے گھر اور لاکھوں دیگر ممالک میں پناہ لینے پر مجبور ہوگئے ہیں۔