اہواز میں دہشتگردانہ حملہ پورے علاقے کیلئے ایک بڑی آفت ٖثابت ہوسکتی ہے
پاکستانی روزنامہ دی ڈان:
نیوزنور 26 ستمبر/پاکستان کے ایک انگریزی روزنامہ نے ایران کے جنوب مغربی شہر اہواز میں ایرانی مسلح افواج کی پریڈ پر امریکہ ،سعودی عرب ،متحدہ عرب اوراسرائیل کے حمایت یافتہ تکفیری دہشتگردوں کے حملے کی سختی سے مذمت کرتے ہوئے اس بزدلانہ حملے کے خطرناک نتائج کی باپت خبردار کرتے ہوئے لکھاہےکہ سامراجی واستعماری طاقتیں مسلم دنیا میں تمام دہشتگردانہ کاروائیوں کے ذمہ دار ہیں۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق’’دی ڈان‘‘ نے اپنے ایڈیٹوریل میں لکھا کہ اسلامی جمہوریہ ایران مشرق وسطیٰ کا پرامن ترین ملک ہے لیکن اس کے بعض ہمسایہ ممالک اور عرب ریاستیں اس ملک کے امن واستحکام کو درہم برہم کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔
روزنامہ نے لکھاکہ ایران میں یہ اس قسم کا دوسرا حملہ ہے جہاں ریاستی علامتوں کو نشانہ بنایاگیا ہے ۔
روزنامہ نےخبردارکیا کہ عرب ریاستوں کےایران مخالف اقدامات کسی بڑےاورتباہ کن جنگ کا باعث بن سکتے ہیں۔
روزنامہ نے لکھاکہ عرب ریاستوں کو اس حقیقت کو سمجھنے کی ضرورت ہے کہ دہشتگردی ایک مشترکہ دشمن ہے اور اپنے مخالفین کو اس طرح چوٹ پہنچانے سے پورے علاقے کی سلامتی خطرے میں پڑھ سکتی ہے۔
ایک اورپاکستانی روزنامہ ڈیلی ٹائمز نے لکھا کہ اہواز میں دہشتگردانہ حملے سے مشرق وسطیٰ میں کشیدگی عروج پر پہنچ چکی ہے۔
روزنامہ نے لکھا کہ متحدہ عرب امارات کے ولی عہد محمد بن زید کے مشیر عبدالخالق عبداللہ کے اس ٹویٹ کہ اہواز پر حملہ دہشتگردانہ حملہ نہیں تھا سے علاقائی کشیدگی میں مزید اضافہ ہوا ہے۔
رورزنامہ نے لکھا کہ سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان گذشتہ سال مئی میں اپنے بیان میں کہہ چکے ہیں کہ ہم دونوں علاقائی طاقتوں کے درمیان جنگ کو ہایران منتقل کریں گے ۔
واضح رہے کہ چند روز قبل ایران کے صوبہ اہواز میں ایک فوجی پریڈ کے دوران دہشتگردی کی کارروائی میں 30 افراد ہلاک اور ساٹھ زخمی ہوگئے تھے۔