شام اوراسکے اتحادیوں نے علاقے کی سیاسی مساوات کو پوری طرح بدل دیا
بثنیہ شعبان:
نیوزنور 26 ستمبر/شامی صدر بشارالاسد کی سیاسی ومیڈیا مشیر نے ایک بیان میں کہا ہے کہ دہشتگردی کے خلاف دمشق اوراسکے اتحادیوں کی جنگ نے علاقے اور دنیا کے سیاسی مساوات کو پوری طرح بدل دیا ہے۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق الوطن نیوز کےساتھ مختصر انٹرویو میں ’’بثنیہ شعبان‘‘نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف دمشق اوراسکے اتحادیوں کی جنگ نے علاقے اور دنیا کے سیاسی مساوات کو پوری طرح بدل دیا ہے۔
انہوں نے دمشق اورروس کے درمیان تعلقات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہاکہ روس اور شام کےد رمیان تعلقات اسٹریٹجک اور پورے علاقے کے امن واستحکام کیلئے اہم ہیں۔
انہوں نے کہاکہ دہشتگردی جو پوری انسانیت کیلئے ایک سنگین خطرہ شمار ہوتی ہے کو شکست دینے میں ماسکو اور تہران نے ذبردست کردار ادا کیا ہے۔
انہوں نے مزیدکہاکہ شام کے روس اورایرا ن جیسے اتحادی دہشتگردی کے خلاف جنگ میں دمشق حکومت کے شانہ بہ شانہ کھڑے ہیں۔