نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود


پاکستانی تجزیہ کار:

نیوزنور 26 ستمبر/پاکستان کے ایک معروف سیاسی تجزیہ نگار نے  ایران کے جنوب مغربی شہر اہواز میں  ایرانی مسلح افواج کی پریڈ پر امریکہ ،سعودی عرب ،متحدہ عرب اوراسرائیل کے حمایت یافتہ تکفیری دہشتگردوں کے حملے کی سختی سے مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سامراجی واستعماری طاقتیں مسلم دنیا میں دہشتگردانہ کاروائیوں کے ذمہ دار ہیں۔

عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق ’’عبداللہ گل‘‘نے ایران کے جنوب مغربی شہر اہواز میں  ایرانی مسلح افواج کی پریڈ پر امریکہ ،سعودی عرب ،متحدہ عرب اوراسرائیل کے حمایت یافتہ تکفیری دہشتگردوں کے حملے کی سختی سے مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سامراجی واستعماری طاقتیں مسلم دنیا میں دہشتگردانہ کاروائیوں کے ذمہ دار ہیں۔

انہوں نے کہاکہ خواتین اوربچوں پر اسطرح کے دہشتگردانہ حملے سے میں غم زدہ ہوں یہ حملہ درحقیقت میں پوری انسانیت پر حملہ ہے۔

انہوں نے کہاکہ یہ حملہ انتہائی خوفناک تھا اور میں اس دہشتگردانہ حملے میں شہید  ہونے والے افراد کے اہلخانہ کو تعزیت پیش کرتا ہوں۔

انہوں نے کہاکہ آج خطے میں دہشتگردی پر قابو پانا انتہائی دشوار ہوگیا ہے  دہشتگردوں کی کوئی سرحد نہیں  ہے ان کا کسی مذہب یا کسی ثقافت سے تعلق نہیں ہے ۔

انہوں نے کہاکہ اسطرح کے دہشتگردانہ حملوں کی دین مبین اسلام پرزورالفاظ میں مذمت کرتا ہے ۔

انہوں نے کہاکہ اسلامی جمہوریہ ایران کا نہ صرف عالم اسلام بلکہ پوری دنیا میں ایک اہم مقام ہے کیونکہ واحد ایران ہی  امریکہ اوراسکے سامراجی اتحادیوں کے خلاف ڈٹا ہوا ہے۔

انہوں نے کہاکہ اسلامی جمہوریہ ایران ہمیشہ استعماری اورسامراجی طاقتوں کے خلاف کھڑا رہاہے۔

انہوں نے کہاکہ سامراجی طاقتوں کا مقابلہ کرنے کیلئے عالم اسلام کو متحد ہونے کی ضرورت ہے اسی صورت میں ہم دہشتگردی کی لعنت پر قابو پاسکتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ  دہشتگردی سامراجی طاقتوں کی ایجاد ہے اوراس میں کسی طرح کا شک وشبہ نہیں ہے۔

انہوں نے کہاکہ چند سال قبل تکفیری دہشتگرد گروہ داعش کے سربراہ کے ساتھ سابق امریکی سینٹر جان میکین کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی  لیکن کسی نے بھی اس گروہ کے سربراہ کےساتھ ان کی ملاقات پر سوال نہیں اُٹھایا۔

انہوں نے مسلمانوں کے حقوق کا دفاع کرنے میں اقوام متحدہ کے کردار پر سوال اُٹھاتے ہوئے کہاکہ بدقسمتی سے مسلم دنیا اس وقت منقسم ہے اس لئے مغربی طاقتیں اورا مریکہ مسلم ریاستوں کو ایک دوسرے کے خلاف استعمال کررہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ بدقسمتی سے امت مسلمہ بے حس ہوچکی ہے فلسطین اوردیگر مسلم ریاستوں میں مسلمانوں کا روزانہ کی بنیاد پر قتل عام کیا جارہا ہے لیکن ہم اس کی صرف مذمت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ مسلمانوں کو اختلافات چھوڈ کر اپنے مشترکہ دشمن کے خلاف متحد ہونے کی ضرورت ہے کیوں ہم مظلوم فلسطینیوں کے خلاف صیہونی رژیم کی بربریت پر خاموش ہیں۔

انہوں نے کہاکہ آج عرب ایک دوسرے کے خلاف لڑ رہے ہیں جو انتہائی خوفناک ہے۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی