نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود

کیوبا کے خلاف امریکی پابندیاں ناکام ہو گئی ہیں

چهارشنبه, ۲۶ سپتامبر ۲۰۱۸، ۱۱:۵۲ ق.ظ


کیوبا کے صدر:

نیوزنور26ستمبر: کیوبا کے صدرنے کہا ہےکہ کیوبا کے خلاف امریکی پابندیاں ناکام ہو گئی ہیں اور آئندہ بھی ان کا کوئی نتیجہ برآمد نہیں ہو گا۔

عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق نیویارک میں جنوبی افریقہ کے آنجہانی رہنما نیلسن منڈیلا کی یاد میں منعقدہ امن اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیوبا کے صدر میگل دایازکینل نے کہا کہ امن اور استحکام کے بغیر عالمی برادری ترقی نہیں کرسکتی۔

 انہوں نے کہا کہ ایسی دنیا بنانے کے لیے جہاں امن اور پرامن راہ حل تنازعات پر غالب آجائیں ہمیں تنازعات کی جڑوں کا پتہ لگا کر انہیں ختم کرنے کی کوشش کرنا ہو گی۔

کیوبا کے صدر نے کہا کہ دنیا بھر میں فوجی اخراجات میں انتہائی خطرناک حد تک اضافہ ہو رہا ہے اور عالمی سطح پر اسلحے کی دوڑ جاری ہے جو عالمی امن و سلامتی کے لئے کی جانے والی کوششوں کے سراسر منافی ہے۔

انھوں نے کہا کہ کیوبا کے خلاف امریکی پابندیاں ناکام ہو گئی ہیں اور آئندہ بھی ان کا کوئی نتیجہ برآمد نہیں ہو گا۔

کیوبا

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی