یورپ ایران مخالف امریکی پابندیوں کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہے
اینڈریاس شیدر:
نیوزنور26ستمبر:آسٹریا کے پارلیمانی کمیشن برائے خارجہ پالیسی کے سربراہ نے کہا ہے کہ یورپ ایران کے خلاف امریکی پابندیوں کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہے۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق آسٹریا کے پارلیمانی کمیشن برائے خارجہ پالیسی کے سربراہ اینڈریاس شیدر نے کہا کہ یورپ ایران کے خلاف امریکی پابندیوں کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہے۔
انہوں نے کہا کہ یورپ اس بات کی کوشش کر رہا ہے کہ ایران کو توانائی کی مدد میں ادائیگیوں کا سلسلہ بغیر کسی مشکل کے جاری رہے۔
شیدر نے کہا کہ ایران کے ساتھ ہونے والے ایٹمی معاہدے سے امریکہ کی یکطرفہ علحیدگی کسی طور بھی عالمی سلامتی اور بین الاقوامی تعاون کے حق میں نہیں ہے۔
آسٹریا کے پارلیمانی کمیشن کے سربراہ نے کہا کہ ایران کے خلاف پابندیاں دوبارہ عائد کرنے کے امریکی فیصلے کے، عالمی سیاست پر منفی اثرات مرتب ہوں گے۔
اینڈریاس شیدر نے یہ بات زور دے کر کہی کہ یورپ اس بات کی کوشش کر رہا ہے کہ اس کی معیشت پابندیوں سے محفوظ رہے اور دوسری جانب تیل اور گیس کی مدد میں ادائیگیوں کا سلسلہ بھی جاری رکھا جائے۔