ایران میں حالیہ دہشتگردانہ حملہ عراق میں امریکی شکست کا شاخسانہ
مشرق وسطٰی کے سیاسی امور کے تجزیہ نگار :
نیوزنور25ستمبر/مشرق وسطٰی کے سیاسی امور کےایک تجزیہ نگارنے کہا ہے کہ امریکہ ایران پر اقتصادی پابندیوں کے دباؤ کو بڑھانے کے لیے اس قسم کی دہشتگردی کا سہارا لے رہا ہے تاکہ ایرانی عوام میں انتشار ایجاد کیا جاسکے۔
عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق مشرق وسطی کے سیاسی امور کے تجزیہ نگار ’’ حسین رویوان‘‘ نے مقامی ذرائع ابلاغ کے ساتھ انٹریو میں کہا کہ امریکہ ایران پر اقتصادی پابندیوں کے دباؤ کو بڑھانے کے لیے اس قسم کی دہشتگردی کا سہارا لے رہا ہے تاکہ ایرانی عوام میں انتشار ایجاد کیا جاسکے اور ملک میں قائم امن و امان کو نقصان پہچایا جاسکے۔
انہوں نے کہاکہ ایران میں ایک مضبوط جمہوری نظام نافذ ہے اور ایرانی عوام اس نظام پر پوری طرح سے اعتماد کرتی ہے اور سیاسی و جمہوری عمل میں شریک ہے یہی وجہ ہے کہ امریکہ اس اعتماد کی فضاء کو ختم کرنا چاہتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس بات کا قوی امکان موجود ہے کہ حالیہ دہشتگردی کا واقعہ عراق میں امریکی پالیسیوں کی ناکامی کا نتیجہ ہو اور امریکہ اپنی شکست کا بدلہ لینا چاہتا ہے۔
حسین رویوان نے مزید کہا کہ صوبہ خوزستان ایران کا تیسرا بڑا صوبہ ہے اور 8 سالہ جنگ میں 20 ہزار شہیدوں کا نذرانہ دے چکا ہے اور یہی خوزستان کے لوگوں کی ملک و قوم سے محبت کا ثبوت ہے۔
- ۱۸/۰۹/۲۵